قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران ننھے مقررین کے اراکین اسمبلی سے سوالات

14bachnkanamesawal.jpg

قومی اسمبلی میں پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کے حوالے سے اجلاس میں بچوں نے بھی شرکت کی۔ قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران اراکین اسمبلی سے تلخ سوالات بھی کیے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں بچوں نے بھی شرکت کی۔ قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران اراکین اسمبلی سے تلخ سوالات بھی کیے۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کے دوران 13 سال کے بچے علی اکبر ہاشمی قائد حزب اختلاف کی کرسی پر بیٹھے اور وزیر تعلیم سے سوال کیا کہ بچوں کی بڑی تعداد آئین کے آرٹیکل 25 اے کے باوجود سکولوں میں کیوں نہیں ہے، قومی اسمبلی نے بچوں پر تشدد کا بل پاس تو کر دیا ہے لیکن اس پر عملدرآمد کیو نہیں کرایا جا رہا؟

13 سالہ بچے علی اکبر نے سوال ملک بھر میں کھیلوں کے میدانوں پر پلازے بنانے کی اجازت دے کون رہا ہے؟ اور ٹیلیویژن چینلز پر تعلیمی اور تفریحی پروگرام پیش کرنے کے حوالے سے پابندی عائد کیوں نہیں کی جا رہی۔

گزشتہ روز متفقہ طور پر سپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی اجلاس میں اقلیتوں کے حقوق کے لیے پیش قرارداد کو منظور کیا گیا تھا۔ قرارداد کے متن میں لکھا گیا ہے کہ اقلیتوں کو قانون میں برابری کے حقوق اور برابر کا شہری سمجھا جائے۔ اقلیتوں کے حوالے سے ہر قسم کے امتیازات کو ختم کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے اور قومی اسمبلی اقلیتوں کی حقوق کے حوالے سے موثر قانون سازی کرے گی۔

ملک بھر میں اتوار کو مادر وطن کا 75 واں یوم آزادی شایان شان طریقے سے منانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، شہری مختلف علاقوں میں لگے سٹالز سے قومی پرچم اور مختلف چیزیں خریدنے میں مصروف ہیں اور شہریوں کا اپنے گھروں کو جھنڈیوں اور قومی پرچموں سے بچانے کا سلسلہ جاری ہے۔ گلیوں اور بازاروں کو بھی 14 اگست کی آمد پر دھوم دھوم سے سجایا جا رہا ہے۔ اہم سڑکوں پر جشن آزادی کے حوالے سے مختلف اشیاء کے سٹالز لگائے جا رہے ہیں جہاں بچوں کے ساتھ ساتھ بڑوں کا جوش بھی قابل دید ہے۔
 
Meme

Minister (2k+ posts)
Nanay? Acha khasa lounda hai, nanay! Urdu Copywriters and Editors should be all kicked out for these type of mummy daddy headlines from the 60s
تجھے ہیضہ اس لئے ہو رہا ہے کہ یہ بچے پی ٹی آئِی کا پرچم تھامے ہوئے کیوں نہیں ہیں۔ خدا نا کرے مزید ایک نسل عمرانی ہو کر ضائع ہو جائے۔
 
taban

Chief Minister (5k+ posts)
Nanay? Acha khasa lounda hai, nanay! Urdu Copywriters and Editors should be all kicked out for these type of mummy daddy headlines from the 60s
ٹی وی پر یہاں سیاست پی کے پر یو ٹیوب پر آجکل کے پاکستانیوں کی اردو پڑھ کر رونا آتا ہے اردو کی کس مپرسی پر
 
taban

Chief Minister (5k+ posts)
تجھے ہیضہ اس لئے ہو رہا ہے کہ یہ بچے پی ٹی آئِی کا پرچم تھامے ہوئے کیوں نہیں ہیں۔ خدا نا کرے مزید ایک نسل عمرانی ہو کر ضائع ہو جائے۔
ارے میم ساب لوگوں کی اردو واقعی خراب ہے اس نے کوئی غلط بات نہیں کی ہر بات میں خوامخواہ سیاست نہ بگھارا کرو
 
Citizen X

President (40k+ posts)
ٹی وی پر یہاں سیاست پی کے پر یو ٹیوب پر آجکل کے پاکستانیوں کی اردو پڑھ کر رونا آتا ہے اردو کی کس مپرسی پر
You got me wrong. I'm no fan of Urdu. Urdu is a forced language on the native population of the subcontinent by the British colonial forces and a very small fraction of people can actually be called native Urdu speakers today. I have no idea why its was made our national language when hardly anyone actually spoke it.

Urdu IMO is redundant today. In a century or two will probably disappear or get dissolved into Hindi or English or become a totally different evolved language.
 
Meme

Minister (2k+ posts)
ارے میم ساب لوگوں کی اردو واقعی خراب ہے اس نے کوئی غلط بات نہیں کی ہر بات میں خوامخواہ سیاست نہ بگھارا کرو
You got me wrong. I'm no fan of Urdu. Urdu is a forced language on the native population of the subcontinent by the British colonial forces and a very small fraction of people can actually be called native Urdu speakers today. I have no idea why its was made our national language when hardly anyone actually spoke it.

Urdu IMO is redundant today. In a century or two will probably disappear or get dissolved into Hindi or English or become a totally different evolved language.
تسلی ہو گئی علامہ تاباں لکھوی صاحب کی۔۔
 
Jazbaati

Minister (2k+ posts)
Nanay? Acha khasa lounda hai, nanay! Urdu Copywriters and Editors should be all kicked out for these type of mummy daddy headlines from the 60s

Worst thing is that the first two paragraphs are saying the same thing. What a waste of time reading that crap.
 
Citizen X

President (40k+ posts)
Worst thing is that the first two paragraphs are saying the same thing. What a waste of time reading that crap.
Probably trying to do keyword stuffing for SEO.

As a rule unless its not available in any other format. I skip all articles and news written in Urdu. Mostly its shit like this. No such thing as good copywriting or editors here
 
Raiwind-Destroyer

Chief Minister (5k+ posts)
This is what Imran khan did give a thought process to the new generation

Wo chor bacha bara ho gaya hai us ka naam nawaz aur zardari aur general hai

Abb sab ka haq khatam
 
taban

Chief Minister (5k+ posts)
You got me wrong. I'm no fan of Urdu. Urdu is a forced language on the native population of the subcontinent by the British colonial forces and a very small fraction of people can actually be called native Urdu speakers today. I have no idea why its was made our national language when hardly anyone actually spoke it.

Urdu IMO is redundant today. In a century or two will probably disappear or get dissolved into Hindi or English or become a totally different evolved language.
امیر خسرو کی رعبایاں اردو میں ملتی ہیں اور انکا زمانہ انگریزوں سے بہت پہلے کا ہے میرا خیال ہے کہ بارو سو تریپن کے آس پاس انک پیدائیش ہوئی تھی ولی دکنی اردو کے پہلے شاعر ہیں اور انکا تاریخ پیدائش آئی تھنک کہ سولہ سو ستاسٹھ ہے برٹش سولہ سو آاٹھ کے آس پاس انڈیا میں آئے تھے تو یہ ممکن نہیں ہے کہ وہ اردو کو مقامی لوگوں پر فورس کریں مسلمان حکمران اس زمانے میں ترکی اور فارسی وغیرہ بولتے تھے تو مقامی لوگوں سے رابطے میں مشکل پیش آتی تھی جب نظام الدین اولیاء انڈیا آئے تو انہیں بھی یہ ہی مشکل تھی اور لوگوں کو اسلام کے بارے میں سمجھا نہیں پاتے تھے اسی لئے انہوں نے امیر خسرو کو کہا کہ ان لوگوں سے رابطے کا کوئی ذریعہ ہونا چاہئیے جس پر امیر خسرو نے ہندی فارسی عربی کے امتزاج سے ایک زبان ایجاد کی جو کہ ہوتے ہوتے اردو ہو گئی لہذا تمہارا یہ کہنا کہ یہ برٹش نے لوگوں پر فورس کی تو یہ درست نہیں ہے ہاں یہ بات عجیب ہے کہ اسے پاکستان کی قومی زبان کیوں قرار دیا گیا اس کے بارے میں میں نے کہیں پڑھا تھا مگر اب یاد نہیں ہے پوری ڈیٹیل جب یاد آئے گی تو بتا دونگا ایک اور بات اردو میں بہت غنائیت ہے جو کہ ہندی میں نہیں ہے انڈیا کے آجتک جتنے بھی گانے بنتے ہیں وہ اردو میں ہی ہوتے ہیں آجکل کچھ ٹانکا ہندی کا لگا دیتے ہیں اور بس انکی فلمیں بھی اردو میں ہی ہوتی ہیں یہ اردو اور ہندی کا ایک معمولی فرق ہے اور اگر تمہیں ہندی بولنے کا شوق ہے تو تم آجو باجو کہتے رہو ہم تو آزو بازو ہی کہیں گے