قیادت پرسنگین الزامات،تحریک انصاف کاسابق عہدےدار احمد جواد کے خلاف بڑاایکشن

3ahmadjwadrukneit.jpg

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے احمد جواد کی پارٹی رکنیت قیادت کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کرنے پر ختم کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے سابق مرکزی سیکریٹری اطلاعات احمد جواد کی پارٹی رکنیت ختم کردی، پی ٹی آئی کی قائم کمیٹی نظم و احتساب نےقیادت کے خلاف بے بنیاد الزامات لگانے پر احمد جواد کی پارٹی رکنیت ختم کر دی۔


پی ٹی آئی کے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ احمد جواد کو صفائی کا موقع دی گیا تھا، انہیں 12 اور 19 جنوری کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کیے تھے تاہم احمد جواد نے صفائی پیش کرنے کے بجائے الزامات کی نئی فہرست بھجوادی۔

قائمہ کمیٹی نظم و احتساب کی 2 رکنی ذیلی کمیٹی نےشواہد اور احمد جواد کے تحریری جواب کی روشنی میں پارٹی رکنیت ختم کرنےکافیصلہ کیا ، اس ضمن میں پارٹی کی جانب سے تحریری فیصلہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔
 
Advertisement

Terminator;

Minister (2k+ posts)
ویسے آپس کی بات ہے' یہ نمونہ تو پہلی واری دیکھا ہے ۔ ۔ ۔ ۔

سچی گل اے، کہ جنہیں دیگ میں سے بُوٹی نہی ملدی،، وہ زمین سے ریت کی مٹھی بھر کے
دیگ میں ڈال کر اپنا غصّہ اُتارتے ہیں
 

Okara

Prime Minister (20k+ posts)
ویسے آپس کی بات ہے' یہ نمونہ تو پہلی واری دیکھا ہے ۔ ۔ ۔ ۔

سچی گل اے، کہ جنہیں دیگ میں سے بُوٹی نہی ملدی،، وہ زمین سے ریت کی مٹھی بھر کے
دیگ میں ڈال کر اپنا غصّہ اُتارتے ہیں
He must be discovered by our leader Sir IK.
 

tipupk

Minister (2k+ posts)
سچی بات یہ ہے کہ میں نے اس بندے کو پہلی بار دیکھا ہے
 
Sponsored Link