لاہور، جوہرٹاؤن میں 3کروڑ 40لاکھ روپے کی ڈکیتی،ملزمان کا اہل خانہ پر تشدد

7robelahore.jpg

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں 3کروڑ 40 لاکھ روپے کی ڈکیتی ہو گئی جو کہ پولیس ریکارڈ کے مطابق سال2021 کی لاہور میں ہونے والی سب سے بڑی ڈکیتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جس گھر میں چوری ہوئی وہ ڈاکٹر نسیم چودھری کا گھر ہے جنہوں نے گھر میں کلینک بنا رکھا تھا، ڈاکو کلینک کے راستے گھر میں داخل ہوئے اور اہلخانہ کو یرغمال بنا کر نقدی، زیورات اور قیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہو گئے۔


متاثرہ شخص کے مطابق ڈاکو ان کے گھر سے ایک کروڑ نقدی، ایک کروڑ 96 لاکھ روپے کے زیورات، 4 ڈائمنڈ رنگز اور قیمتی گھڑیاں لوٹ کر فرار ہو گئے ہیں۔ نسیم چودھری نے بتایا کہ مسلح نقاب پوش ڈاکو گھر میں داخل ہوئے اور گھر میں موجود خواتین اوربچوں کو زدوکوب بھی کیا۔

متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کو کالج سے لینے گئے تھے جب گھر پہنچے تو ڈاکوؤں نے انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنایا، اہلخانہ کو گھر کی بالائی منزل پر باندھ رکھا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر کی روشنی میں تحقیقات شروع کر دی ہیں جلد ہی ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال لاہور میں اس سے بڑی ڈکیتی کی واردات نہیں ہوئی۔
 

ahaseeb

Minister (2k+ posts)
I don't get why people keep so much in their house rather than keeping in the bank ? If you ask for them for documentation they'll have zero
 

zahid.sadiq

Senator (1k+ posts)
یہ ڈاکٹر عرف ڈاکو لوگوں کو لوٹتے لوٹتے آج خود لٹ گیا، اتنا مال بنا رکھا تھا اس نےتحقیقات ہونی چاہیے