لاہور، کولڈ سٹریج سے 3 سال پرانا 7 ہزار کلو گوشت برآمد

11%D9%84%D8%A7%DA%BE%DB%81%D8%B1%DB%81%D9%84%D8%AF%D9%85%D8%B9%D8%A7%D8%AA%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D9%85%D8%A7%D8%AF.jpg

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور اور سرگودھا میں ذخیرہ اندوزں اور جعل سازوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ایک کولڈ سٹوریج سے 3 سال پرانا 7 ہزار کلو گوشت برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل مدثر ریاض ملک نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ایک ہوٹل سے باسی گوشت برآمد ہونے پر سپلائیر کا پتہ لگایا تو ملتان روڈ پر واقع کولڈ سٹوریج کا سراغ ملا جہاں سے 3 سال پرانا 7 ہزار کلو گوشت برآمد کر لیا گیا۔


کولڈ سٹوریج میں مختلف ممالک سے آنے والے درآمد کردہ زائد المعیار گوشت برآمد کیا کیا جسے حلال حرام کی تمیز کیے بغیر اکٹھا رکھا گیا تھا۔ برآمد شدہ تمام زائدالمعیار گوشت کو پیمکو بھٹھی میں جلا کر راکھ کر دیا گیا۔

https://twitter.com/x/status/1577161353915006977
مدثر ریاض ملک نے کولڈ سٹور کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ: یہ 7ہزار کلو غیرمعیاری گوشت مقامی مارکیٹ میں سپلائی کیا جانا تھا۔یہ مکروہ عناصر لاہور اور پنجاب کے مشہور فوڈ کلچر کو تباہ کررہے ہیں اور ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ مافیا کو بے نقاب کرنے کے لیے شہریوں کا تعاون درکار ہے۔

کولڈ سٹوریج کے مالک کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اس کولڈ سٹوریج سے گوشت کی خریداری کرنے والوں افراد کی تفصیل حاصل کی جا رہی ہے۔ مدثر ریاض ملک کا کہنا تھا کہ ملاوٹ مافیا کے خاتمے کے لیے کسی بھی حد تک جانا پڑا تو جائوں گا۔ انہوں نے پنجاب بھر کے کولڈ سٹورز کی چیکنگ کا ختم دیتے ہوئے کاہ کہ امپورٹڈ گوشت سٹور کرنے والے تمام سٹورز کا معائنہ کیا جائے، کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے۔

https://twitter.com/x/status/1573926400666501121
انہوں نے شہریوں کے لیے اپنے ایک اور ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ: شہری پنجاب فوڈ اتھارٹی سے متعلقہ شکایات کیلئے مجھے ٹوئٹر پر براہ راست میسج بھیج سکتے ہیں۔ ملاوٹ مافیا سمیت تمام غیر قانونی کاموں کو سختی سے روکیں گے،شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔اس کے ساتھ عوام اپنی شکایات کی ٹول فری ہیلپ لائن 80500 0800 پر بھی کرسکتے ہیں۔

دریں اثنا سرگودھا میں گرائنڈنگ فیکٹری کو ملاوٹی مرچیں اور بیسن بنانے پر بند کر دیا گیا۔ گرائنڈنگ فیکٹری میں کارروائی کے دوران 1850 کلو دال مونگ، 800 کلو ملاوٹی مرچیں، 500 کلو ٹوٹا چاول، 1700 کلو دال مٹری اس کے علاوہ 800 کلو بیسن بھی ضبط کیا گیا۔ گرائنڈنگ فیکٹری میں چاول، دال مونگ اور گھوڑوں کی خوراک کم معیار مٹری دال کی ملاوٹ کے ساتھ غیرمعیاری بیسن تیار کیا جا رہا تھا جبکہ کارروائی کے وقت بیسن اور تیار مرچیں فوڈ اتھارٹی کے قوانین کے خلاف بغیر ڈھانپے ہوئے زمین پر رکھی گئی تھیں۔