لاہور:اینٹی رائٹ فورس کی خاتون اہلکار سے گارڈزکی زیادتی کی کوشش،ملزم گرفتار

17antiriotforfemale.jpg

لاہور میں اینٹی رائٹ فورس کی خاتون اہلکار سے مبینہ زیادتی کا واقعہ جس کے بعد پولیس نے دونوں سیکیورٹی گارڈز کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔

خبررساں ادارے اے آروائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں اینٹی رائٹ فورس کی ایک خاتون اہلکار نے2 سیکیورٹی گارڈز پر جنسی زیادتی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ درج کروایا ہے، جن گارڈز کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ان کی شناخت شاہد اور ضیاء کے ناموں سے ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مختلف فسادات سے نمٹنے کیلئے بنائی گئی فورس کی اہلکار خاتون نے اپنی شکایت میں موقف اپنایا ہے کہ وہ رات کے وقت نشتر اسپورٹس کمپلیکس کے قریب سفر کرتے ہوئے بھٹک گئی تھی جس کے بعد انہوں نے قریب موجود سیکیورٹی گارڈز سے رہنمائی چاہی۔

https://twitter.com/x/status/1495088698354016256
خاتون نے مطابق گارڈز مجھے راستہ سمجھانے کے بہانے اندھیرے میں لے گئے اور زبردستی کی کوشش کی۔

پولیس نے خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے خاتون کو میڈیکل کیلئے بھجوادیا ہے ، پولیس نے خاتون کی نشاندہی پر سیکیورٹی گارڈز کو گرفتار کرکے تفتیش بھی شروع کردی ہے۔