لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا، 4 دہشتگرد گرفتار


سی ٹی ڈی (کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ) لاہور کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے انہوں نے کالعدم تنظیم القائدہ سے تعلق رکھنے والے 4 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق زیر حراست تمام ملزمان کا تعلق کالعدم جماعت القائدہ سے ہے۔

گرفتار دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، سیفٹی فیوز اور دستی بم بھی برآمد ہوئے ہیں۔

سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت محمد مشتاق، سمیع اللہ، عادل جمال اور عثمان خالد کے ناموں سے کی گئی ہے۔

گرفتار دہشت گردوں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی لاہور میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔