لاہور : حساس ادارے کے لاپتہ اہلکار کی لاش کے کچھ ٹکڑے نالے سے برآمد

police-line%20intl.jpg


لاہور کے علاقے مزنگ میں چند روز قبل لاپتہ ہونے والے حساس ادارے کے اہلکار کی لاش کے کچھ ٹکڑے کینٹ کے علاقے نشاط کالونی میں گندے نالے سے برآمد ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق گلگت کا رہائشی حساس ادارے کا ملازم علی یار سندھ کے حساس ادارے کا اہلکار تھا جو کہ چھٹی پر لاہور میں موجود تھا۔ 13 فروری کو اس نے واپس جانا تھا مگر اس سے پہلے ہی وہ پراسرار طور پر لاپتہ ہو گیا۔

لاپتہ علی یار کے بھائی اسرار احمد کی مدعیت میں تھانہ مزنگ میں 17 فروری کو مقدمہ درج کرایا گیا جس میں اس نے اپنے کزن رحیم اللہ پر شک ظاہر کیا جو کہ ایک دوسرے حساس ادارے کا ملازم ہے۔ شکایت پر پولیس نے رحیم اللہ کو بھی شامل تفتیش کر لیا۔

تفتیش کے دوران پولیس کو پتہ چلا ہے کہ رحیم اللہ جو کہ لاپتہ علی یار کا برادر نسبتی بھی ہے نے اسے قتل کر کے اس کی لاش کے ٹکڑے کر کے اسے گندے نالے میں بہا دیا تھا جس کی نشاندہی پر پولیس نے کینٹ کے علاقے نشاط کالونی سے مقتول کی لاش کی باقیات میں سے ایک بازو اور ٹانگ برآمد کر لی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کوشش کی جا رہی ہے کہ مقتول علی یار کی لاش کے باقی اعضا بھی مل جائیں اس سلسلے میں تلاش جاری ہے۔
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
یہ کس کا مقولہ تھا "مجھے میرے دوستوں سے بچاو دشمنو ں سے میں خود نمٹ لوں گا"؟