لاہور : خاتون ڈکیت کی ساتھی کیساتھ مل کر واردات کی ویڈیو وائرل

lahi1i1i1.jpg

اسلام پورہ میں ڈکیتی کی واردات میں خاتون ملوث نکلی، خاتون ڈاکو اور اس کے ساتھی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے،

واقعہ لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں پیش آیا جہاں نقاب پوش خاتون ڈکیت نے ہیئر ڈریسر کی دکان میں گھس کر اندر موجود تمام افراد سے موبائل اور نقدی لوٹی اور فرار ہو گئی۔اس دوران مرد ڈکیت دکان کے دروازے پر چوکیداری کرتا رہا۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نقاب پوش خاتون دکان میں گھستی ہے اور اس کا ساتھی دکان کے گیٹ پر ہی کھڑا ہے، خاتون دکان میں موجود 8 افراد سے 7 موبائل اور نقد رقم لے کر فرار ہوجاتی ہے۔


پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے تاہم حتمی طور پر کہا نہیں جاسکتا کہ خاتون کے روپ میں مرد ہے یا واقعی عورت ہی ڈکیت ہے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ڈاکوؤں کی تلاش کی جارہی ہے۔