لاہور:شادی سے انکار پرلڑکی پر تیزاب پھینکنےوالے ملزمان کو سخت سزا سنادی گئی

saza.jpg


لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے شادی سے انکار پر لڑکی پر تیزاب پھینکنے والے ملزمان کو سخت قید اور جرمانے کی سزائیں سنادی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں شادی سے انکار پر لڑکی کو تیزا ب گردی کا نشانہ بنانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں دونوں فریقین نے اپنے اپنے دلائل دیئے۔

پراسیکیوشن نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ شادی سے انکار پر ملزمان نے مشتعل ہوکر لڑکی کے منہ پر تیزاب پھینکا، موقع واردات سے تیزاب کا جگ برآمد کیا گیا اور دوران تفتیش ملزمان کے خلاف جرم کے ثبوت بھی سامنے آگئے جس سے ملزمان قصور وار پائے گئے۔

دلائل سننے کے بعد انسداد دہشت گردی کے جج اعجاز احمد بٹر نے مقدمے کا فیصلہ سنادیا جس کے تحت 2 ملزمان شاہ نواز اور محمد احمد کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے عمر قید اور 21،21 سال قید کی سزا سنادیں۔

عدالت نے ملزمان کو قید کے علاوہ42 ،42 لاکھ فی کس دیت کی مد میں اور 10،10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا ہے۔

 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
بہت اچھا کیا دیت کی رقم تھوڑی ہے ایک کروڑ تو دیا جے اس مظلوم کو جس کی زندگی تباہ کرکے رکھ دی
 

Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
الله معاف فرماہیں…..ظلم کی انتہا ہے یہ.