لاہور: ٹرین روک کر دہی لینے کیلئے جانے والے ڈرائیور کے خلاف ایکشن

5%D8%AF%D8%A7%DA%BE%DB%8C%D8%AA%D8%B1%D8%A7%DB%8C%D9%86.jpg

کاہنہ کاچھا ریلوے اسٹیشن کے قریب اسسٹنٹ ڈرائیورگاڑی روک کر دہی لینے چلا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ڈویژن میں کاہنہ کاچھا ریلوے سٹیشن کے قریب انجن نمبر 5217 کا اسسٹنٹ ڈرائیور ٹرین روک کر دہی لینے کے لیے بازار گیا۔جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل چکی ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے محمد اعظم خان سواتی نے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ٹرین ڈرائیور رانا محمد شہزاد اور افتخار حسین اسسٹنٹ ڈرائیور کو معطل کردیا ہے۔


وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا کہ اس قسم کے واقعات مستقبل میں بھی برداشت نہیں کیے جائیں گے،اگرمستقبل میں بھی کوئی ایسا واقعہ پیش آیاتواس کے خلاف بھی سخت ایکشن لیاجائے گا۔

https://twitter.com/x/status/1468224996325613570
پاکستان ریلوے قومی امانت ہے اس کو ذاتی مقاصد کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔
 

such786

Senator (1k+ posts)
Kia hua ager us nie dahi hi Lia hie yaahn tto wazir e azem b rukh jata hie even woh b tto sarkari wheel mein hota hie for photo shoot