لاہور پریس کلب کے باہر فائرنگ، کرائم رپورٹر جاں بحق

4%DA%BE%D8%A7%D8%B3%D9%86%D8%A7%D9%86%DB%8C%D9%86%D8%B3%D8%A7%DA%BE%D8%A7%DA%BE.jpg

لاہور کے پریس کلب کے باہر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حسنین شاہ نامی صحافی جاں بحق ہوگئے ہیں، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے نوٹس لے لیا۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے شملہ پہاڑی پر واقع پریس کلب کے باہر موٹر سائیکل پر سوار دو لوگوں نے صحافی حسنین شاہ پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہوگئی ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق حسنین شاہ پریس کلب کے باہر اپنی گاڑی میں موجود تھے کہ موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔


عینی شاہدین کے مطابق کار میں سوار شخص فائرنگ کے فورا بعد موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے، حملہ آور جس موٹر سائیکل پر سوار تھے اس پر "ایل ای آر330" کی نمبر پلیٹ آویزاں تھی۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے صحافی کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ہے، وزیراعلی نے قتل میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری اور ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

وزیراعلی نے صحافی کی موت پر دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقتول حسنین شاہ کے لواحقین کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے گا۔

https://twitter.com/x/status/1485615373676429322
دوسری جانب سی سی پی او لاہور نے بھی واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مذمت کی اورتمام سینئر پولیس افسران کو موقع واردات پر پہنچنے کی ہدایات جاری کردی ہیں، انہوں نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
 
Last edited by a moderator:

Shazi ji

Chief Minister (5k+ posts)
Other than third world country like us where a common person can pollute crime scene? We are living in a country where cleaning is done by Turkish Company and Public Transport is also managed by Turkish.
That’s fair point