لاہور:پولیس کے شیرجوان تاجر سے لاکھوں روپے چھین کر فرار

sher-jaw11.jpg


عوام کے رکھوالے ہی عوام کو لوٹنے لگے،جی ہاں لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں پولیس اہلکاروں نے وردری کا بھی پاس نہ رکھا،عوام سے لوٹ مار کرنے لگے،لیاقت آباد میں مبینہ طورپرپولیس اہلکاروں نے کپڑے کے تاجر کو لوٹ لیا۔

متاثرہ تاجر مختارکے مطابق پولیس اہلکاروں نے ارفع کریم ٹاؤرکےقریب اسےگاڑی سے اتارا اور ڈکیتی کے مقدمے میں ملوث ہونےکا الزام لگاکرساتھ لے گئے،تاجر کا کہنا ہے کہ اہلکاروں نے اس سے ساڑھے 8 لاکھ روپے اور موبائل فون چھین لیا جب کہ تشدد کیا اور کاہنہ کے علاقے میں پھینک کر فرار ہوگئے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہےکہ تاجر کی شکایت پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے اور ملزمان کی تلاش کے لیے سیف سٹی کیمروں سے مدد لی جارہی ہے۔

واقعے کے بعد لاہور میں پولیس کی کارکردگی پر سوال اٹھ رہے ہیں، عوام کا کہنا ہے کہ جب قانون کے رکھوالے ہی قانون شکنی کرینگے تو پھر کون ہمیں تحفظ فراہم کرے گا۔
 
Last edited by a moderator: