لاہور کے انارکلی دھماکے کی فوٹیج منظرعام پر۔عینی شاہدین کے انکشافات

anarka--111231.jpg


لاہور کے مشہور بازار انارکلی میں ہونے والے دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پرآگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی خبررساں ادارے کی جانب سے انارکلی دھماکے کی ایک سی سی ٹی وی فوٹیج شیئر کی گئی ہے جس میں واضح طور پر دھماکے کے مناظر دیکھے جاسکتے ہیں۔

دوکان کے باہر لگے اس کیمرے میں قید دھماکے کے مناظر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خواتین اپنی خریداری میں مصروف تھیں کہ ایک زوردار دھماکہ ہوا جس سے کیمرہ بھی ہل کر رہ گیا ، ہر طرف دھواں اور گردو غبار پھیل گیا اور بازار میں افراتفری مچ گئی۔


دھماکے میں کیمرہ محفوظ بھی رہا اور ریکارڈنگ بھی کرتا رہا ، دھماکے کے بعد جائے حادثہ پر لوگ ادھر ادھر بھاگنے لگے ، زخمی مدد کیلئے چیخ و پکار کرتے رہے جبکہ لوگوں کی بڑی تعداد نے فوری طور پر بازار سے باہر بھاگنے کی کوشش بھی شروع کردی۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دھماکے کی وجہ سے دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور دکانوں کو شدید نقصان پہنچا ۔

یادرہے کہ آج لاہور کے قدیم انارکلی بازار میں دوپہر پونے 2 بجے کے قریب ایک زوردار دھماکہ ہوا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ خیز مواد ایک موٹرسائیکل میں نصب تھا جسے ٹائم ڈیوائس کی مدد سے اڑایا گیا۔


واقعہ میں 9 سالہ بچے سمیت 2 افراد کے جاں بحق جبکہ 28 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
 
Advertisement

Aliimran1

Chief Minister (5k+ posts)

Islamabad Quetta aur ab Lahore iss mein 100% RAW aur Nooron ka hath hai​

Mein pehlay bhi keh chuka hon kah Indian high commission par Kari nazar rakhain —— 😡

 

Behrouz27

Minister (2k+ posts)
Indian Terrorist Networks Hindutva and RSS are trying their level best to destabilize Pakistan.
 

Okara

Prime Minister (20k+ posts)
Let's assume terrorist got arrested, what are chances will be punished and Ejaz Ch kind of characters are not going to welcome?
 
Sponsored Link