لاہور ہائیکورٹ کا فراڈ سے زمین الاٹ کروانے پر بھارتی شہری کو جرمانہ

lhc-indian-citizen12123.jpg


لاہور ہائی کورٹ نے بھارتی شہری پر پاکستان میں فراڈ سے زمین الاٹ کروانے کے جرم الزام 5 لاکھ روپےجرمانہ عائدکرديا،سنگل بنچ نے چیف سیٹلمنٹ کمشنر کے الاٹمنٹ منسوخ کرنے کے خلاف بھارتی شہری کی دائر درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

عدالت نے بھارتی شہری کی درخواست مسترد کرتے ہوئےریمارکس دیئے کہ بھارتی شہری کے بچوں کوملک ميں زمین کاقانونی وارث قراردیناغیر قانونی ہے،زمین فراڈ سے الاٹ کی گئی جس پر جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا تھا کہ ان کے والد محمد عمر کو بطور مہاجر 1955 میں موضع ملکو لاہور کینٹ میں زمین الاٹ ہوئی اور 2002 میں ان کی وفات تک 23 کنال زمین مرحوم کے قبضے میں رہی۔


درخواست گزار نے مزید بتایا کہ ممریز خان نامی شخص نے فراڈ کے ذریعے زمین کا وراثتی انتقال کروایا جو 2004 میں خارج ہو گیا جبکہ سول کورٹ بھی درخواست گزار سبحان خان، الیاس اور سبحانی کو محمد عمر کے قانونی ورثا قرار دے چکی ہے۔

درخواست گزار نے چیف سیٹلمنٹ کمشنر کا 23 کنال زمین کی الاٹمنٹ خارج کرنے کا حکم کالعدم قرار دیے جانے کی استدعا کی گئی تھی،جسے ہائیکورٹ نے غیرقانونی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں حکم دیا کہ بھارتی شہری سے 5 لاکھ روپے بطور لینڈ ریونیو ریکور کیے جائیں، اگر درخواست گزار بھارتی شہری کے نام پر مزید کوئی الاٹ شدہ زمین ہو تو اسے فوری طور پر منسوخ کیا جائے اس کے قبضے میں موجود مزید زمینیں بحق سرکار ضبط کی جائیں۔

ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ سینئر سول جج لاہور نے بھارتی شہری محمد عمر کے بچوں کو قانونی ورثاء قرار دے کر سنگین قانونی بلنڈر کیا اور وہ حکم غیرقانونی ہے۔

عدالت کا یہ بھی کہنا تھا کہ درخواست گزار کا والد محمد عمر اور قانونی ورثا بھارت کے مستقل رہائشی ہیں، وہ پاکستان کی کسی عدالت سے وراثت کی ڈگری حاصل نہیں کر سکتے کیوں کہ درخواست گزار اور اس کا والد محمد عمر مہاجر کی تعریف میں نہیں آتے۔

درخواست گزار اور اس کے والد نے غلط بیانی اور فراڈ کے ذریعے زمین پاکستان میں الاٹ کروائی تھی اور اس طرح سے حاصل کی گئی کوئی بھی چیز قانون کی نظر میں جائز نہیں ہوتی،عدالت نے چیف سیٹلمنٹ کمشنر کو معاملے کی مکمل انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دے دیا۔
 
Advertisement

Landmark

Minister (2k+ posts)
Samij nahi ahre
Army area main indian citizen 23 kenal pe kabz tha or court us ke huq main digress Jared kr rehe the ? Wha insaf wah
 
Sponsored Link