لاہور ہائیکورٹ کے ججز کامن روم میں سالگرہ کا کیک کاٹ سکیں گے،نوٹیفکیشن جاری

3judgesbirtday.jpg

ایک طرف تو پاکستانی نظام عدل عالمی اداروں (بین الاقوامی رول آف لا انڈیکس) کی رینکنگ میں بہت نیچے ہے تو دوسری جانب عدالتی نظام کو مؤثر اور تیز بنانے کی بجائے لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن سامنے آیا ہے جس میں ججز کو ہائیکورٹ کی عمارت کے اندر ہی سالگرہ منانے کی اور کیک کاٹنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار پروٹوکول کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ سالگرہ ہونے کی صورت میں ججز چائے کے وقفے کے دوران ججز کے کامن روم میں کیک کاٹ سکتے ہیں۔

اس پر لاہور کے عدلیہ کی بیٹ کور کرنے والے صحافی اشفاق نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ اب کلب بنتی جارہی ہے، کورٹ ججز اپنی سالگرہ لاہور ہائیکورٹ میں ہی منا سکیں گے کیک لاہور ہائیکورٹ کامن روم میں کاٹا جائے گا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

https://twitter.com/x/status/1485829864754225156
جب کہ ثاقب بشیر نامی صحافی نے کہا کہ بین الاقوامی رول آف لاء انڈکس میں پاکستانی عدلیہ کے نمبر کو اوپر لانے کے لیے زبردست اقدام ہے لاہور ہائی کورٹ کے ججز ہائیکورٹ کامن روم میں اب "آفیشلی" اپنی اپنی سالگرہ منا سکیں گے۔

https://twitter.com/x/status/1485834225592975360
علی خان نامی صارف نے کہا کہ بہت خوب بارات اور ولیمہ بھی یہیں ہونا چاہیئے۔عوام کو معلوم تو ہو جلد انصاف کا کتنا "درد" ہے ججز کو۔

https://twitter.com/x/status/1485842655531700231
ایک صارف نے کہا کہ جیسے فیصلے لاہور ہائیکورٹ سے صادر ہوتے ہیں اس پر تو بچوں کی، پوتوں، نواسوں کی سالگرہ تو کیا شادیاں، عقیقے اور سب تقاریب کا یہیں ہونا بنتا ہے لہذا " تم تو حاکم ہو جو چاہو کرو"

https://twitter.com/x/status/1485841900611452930
زاہد عابد نے کہا کہ بالکل بنتا ہے۔ لوگوں کے جتنے مسائل عدالتوں سے حل ہوتے ہیں اس کے بعد اتنی پارٹی شارٹی تو بنتی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1485839202881511425
جبکہ جمیل نامی صارف نے کہا کہ سلامی بھی دی جا سکتی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1485841982975098882
 
HSiddiqui

Chief Minister (5k+ posts)

Just wait to see a ruling that to save more for these corrupt Judges it is approved that they will be allowed to have their honeymoon in a court wedding suit, specially decorated for them