لندن میں نواز شریف کی 2 اہم شخصیات سے ملاقات کاانکشاف

nawi1h1h1.jpg


لندن میں ن لیگی قیادت کی اہم بیٹھک میں کیا بات چیت ہوئی ، اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے، ن لیگی بیٹھک میں نواز شریف نے 2 اہم شخصیات سے ملاقات کا احوال بھی پارٹی رہنماؤں کو بیان کیا۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سمیت وفاقی کابینہ کے اہم اراکین اس وقت نواز شریف سے ملاقات کیلئے لندن میں مقیم ہیں جہاں ن لیگی قیادت کی اہم بیٹھک ہوئی ہے۔

ن لیگ کے بڑوں کی اس بیٹھک میں ملک کے معاشی مسائل، نومبر میں ہونے والی اہم تعیناتی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا، ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو 2 اہم شخصیات سے ہونے والی ملاقات کی تفصیلات بتائیں۔

اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پارٹی رہنماؤں کو معاشی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت معاشی مسائل سے نکلنے کیلئے فوری طور پر 300 ارب روپےدرکار ہیں، اس حوالے سے سعودی عرب سے اٹھائیس فیصد ڈیفر ادائیگیوں پر معاہدہ جلد طے پاجائے گا، اس معاہدے کے تحت پاکستان کو 2 ارب ڈالر ز ملیں گے۔

مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے سے متعلق معاملات بھی جلد طے پاجائیں گے، معاشی معاملات میں اہم فیصلوں کیلئے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی مشاورت ضروری ہوگی۔
https://twitter.com/x/status/1524676698062606336
اجلاس میں ن لیگی قیادت نے نومبر میں ریاستی ادارے میں ہونے والی اہم تعیناتی کے حوالے سے بھی معاملات پر گفتگو کی گئی، پیپلزپارٹی سے انتخابی الائنس کے معاملے پر ن لیگی رہنماؤں کی اکثریت نے مخالفت کی تاہم میثاق جمہوریت پر عملدرآمد کے حوالے سے ن لیگ کے تمام رہنماؤں نے اتفاق کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ن لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن سے واپسی پر وزیراعظم شہباز شریف چین کے دورے پر روانہ ہوں گے۔
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Ye news pehlay hi out ho chuki hain.bas medias ko confirmation nahi di jaa rahi..London kon sa Antarctica mein ha..
 

Res1Pect

Minister (2k+ posts)
دو میں سے ایک اہم شخصیت

وہ ڈاکٹر جس نے نقلی بال لگاۓ تھے نواز کے
'اس ڈاکٹر کو کہاگیا ' عمران نے بہت ٹینشن دے رکھی ہے، یہ نقلی بال بھی گرنا شروع ہو گئے ہیں
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Corrupt beggars will touch the feet anyone who can help them with something.

امپورٹڈ_حکومت_نامنظور