لندن نہیں جاؤں گا اور قائداعظم زندہ باد کے ٹریلرز جاری

lond11n1.jpg

ہمایوں سعید اور مہوش حیات کی نئی فلم ‘لندن نہیں جاؤں گا’ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا جبکہ دوسری طرف ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کی قائداعظم زندہ باد کے ٹریلر نے بھی مقبولیت کے جھنڈے گاڑدئیے

فلم ‘لندن نہیں جاؤں گا’ کا ٹریلر لانچ کی تقریب کراچی میں ہوئی جس میں فلم کے ہدایتکار ندیم بیگ ، ہمایوں سعید ، مہوش حیات ، واسع چوہدری ، اعجاز اسلم ، عائشہ عمر سمیت دیگر شوبز شخصیات نے شرکت کی ۔

فلم ”لندن نہیں جاؤں گا“ اس عید الاضحیٰ پر اے آر وائی فلمز کے بینر تلے ریلیز کی جائے گی۔

دوسری جانب 2 سال کی طویل شوٹںگ کے ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کی فلم قائداعظم زندہ باد آخرکار اپنے بڑے پردے پر ڈیبیو کے لیے تیار ہے اور اس کا پہلا ٹریلر جاری کیا گیا ہے۔

فلم کی کہانی ایک کرپٹ پولیس افسر کے گرد گھومتی ہے جو جو رشوت تو لیتا ہے لیکن برے لوگوں سے بھی لڑتا ہے۔اس فلم کی سب سے اہم پنچ لائن یہ ہے کہ کیا آپ جانتے ہیں کہ نوٹوں پر قائداعظم کی تصویر کیوں ہے؟ اس لیے وہ ہم پر نظر رکھ سکتا ہے، اور جب ہم کوئی غلط کام کرتے ہیں تو وہ ہمیں دیکھ رہا ہوتا ہے
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
ہر بندہ ادھر اپنا ہی ایجنڈا لیے پھر رہا ہے
ملک میں کوئی خرابی نظر آئے..... ٹھوک دو پنجاب کے سر پر

ویسے پنجاب والے بھی قوم کی توقعات پہ ضرور پورا اترتے ہیں۔ فوجی جرنیلوں اور عدلیہ کے ججوں کو ہی دیکھ لے
 

khan_11

Chief Minister (5k+ posts)
پنجاب بہت برا ہے بھائی لیکن سندھ میں پچھلے تیرہ سال سے حکومت ایک فاشٹ سوچ اور عمل والی حکومت ہے اس نے سندھ میں اٹھارویں ترمیم کے بعد تمام تر مالی وسائل ہونے کے باوجود جو دودھ اور شہد کی نہریں بنائی ہیں ان کو سندھ کے غریب ہاری بھگت رہے ہیں میں نے نواب شاہ سکھر اور اس کے مضافات کا خود مشاہدہ کیا ہے ان کو دیکھ کر رونا آتا ہے غریب اور وڈیرے کے حالات میں اتنا فرق ابھی جو حالات تھر کے ہیں وہ تو شائد بیان کرتے ہوئے بھی روح کانپ جاتی ہے سندھ میں تو واقعی ایک فرانس جیسے انقلاب کی ضرورت ہے