لڑکا لڑکی جنسی تشدد کیس: عثمان مرزا اور اسکے ساتھی مشکل میں


ایڈیشنل سیشن کورٹ اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون میں لڑکے اور لڑکی پر تشدد کیس کے ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے تاریخ مقرر کر دی۔

عثمان مرزا سمیت 5 ملزمان کو ایڈیشنل سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش کیا گیا۔ ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کی گئیں، مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت7 ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 28 ستمبر کی تاریخ رکھی گئی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ میں ملزمان کے خلاف تشدد اورغیر اخلاقی ویڈیو بنانے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج ہے جس میں اسلام آباد پولیس کے سب انسپکٹر مدعی ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق واقع ای الیون ٹو اپارٹمنٹس میں پیش آیا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق متاثرہ لڑکا اور لڑکی گھر میں موجود تھے کہ اسی دوران مرکزی ملزم اپنے دوستوں سمیت وہاں پہنچ گیا۔ ملزم عثمان مرزا نے دونوں کو اسلحے کے زور پر حبس بے جا میں رکھا جب کہ لڑکی کی غیر اخلاقی ویڈیو بھی بنائی۔ پولیس نے بتایا ہے کہ مرکزی ملزم عثمان پیسوں کے لیے لڑکے اور لڑکی کو بلیک میل کر رہا تھا۔ ملزم دونوں کو بلیک میل کر کے کئی لاکھ روپے بٹور چکا تھا۔

https://twitter.com/x/status/1438415533775466499
سرکاری وکیل نے کہا کہ ملزمان نے لڑکی کو برہنہ کر کے اڑھائی گھنٹے کی ویڈیو بنائی اور زیادتی کرانے کی کوشش کی گئی۔ 375 اے سمیت دیگر نئی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔ یہ ویڈیو 6 جولائی کو وائرل ہوئی جبکہ ویڈیو گزشتہ سال بنائی گئی تھی۔
 
Last edited by a moderator:

Haha

Minister (2k+ posts)
کوئی نطفہ حرام گشتی زاد فراڈیا جج اپیل میں چھوڑ دے گا فائیز عیسی ، اور اس کو چھوڑنے والے باقر شاہ من سور شاہ اور چار اور جج افتخار کانے ، ملک قیوم جیسے نطفہ حراموں سے عدالتیں بھری پڑی ہیں