لگتا ہے ساڑھے نو سال ضائع کردیئے،عظمیٰ بخاری شوہر کے خلاف مہم پر دلبرداشتہ

agu1u1ww.jpg

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری سوشل میڈیا پر شوہر کے خلاف تنقید پر دلبرداشتہ ہوگئی ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ جو کچھ کہا جارہا ہے وہ سن کر بہت افسوس ہوا۔

تفصیلات کے مطابق آج پنجاب اسمبلی میں اسپیکر پرویز الہیٰ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک محرک کی عدم موجودگی کے باعث نمٹادی گئی ہے، دوران اجلاس پینل آف چیئرمین نے با ر بار محرک سمیع اللہ خان کا نام پکارا مگر وہ اسمبلی میں موجود نہیں تھے جس کی وجہ سے قرار داد نمٹا دی گئی۔

سوشل میڈیا پر سمیع اللہ خان کے اس عمل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور انہیں غدار کہا گیا ، صارفین نے کہا کہ سمیع اللہ خان عظمیٰ بخاری کے شوہر ہیں جو پارٹی کی طرف اپنی اہلیہ کو نظر انداز کیے جانے پر ناراض تھے۔

9f067f74-b2ac-4785-8b02-34b6ce3b2ff4.jpg

سوشل میڈیا تنقید کا جواب دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے اپنی ٹویٹ میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت میں آنے کے بعد ایسی باتیں سننا ہی باقی رہ گیا تھا، ہمیں پارٹی کی طرف سے جب جب ایوان میں جانے کا کہا گیا ہم گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج ایوان میں جو کچھ ہوا اس سے متعلق میں نے بھی پارٹی سے سوال پوچھا ہے، جو یہ فیصلہ کررہے تھے سوال ان سے ہونا چاہیے،لگتا ہے ہم نے ساڑھے نو سال ضائع کردیئے ہیں ،آج ہمارا دل ٹوٹ گیا ہے، پرویز الہیٰ کے چار سال بھی انہی2 غداروں نے بھگتے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1528328730762006528
عظمیٰ بخاری اور ان کے شوہر پر تنقید کے حوالے سے پارٹی رہنما عطاللہ تارڑ نے ایک بیان جاری کیااور وضاحت کی کہ سمیع اللہ خان اور عظمی بخاری کی پارٹی کے لئے گراں قدر خدمات ہیں۔ دونوں مشکل دور کے صف اول کے ساتھیوں میں شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ قیاس آرائیوں اور الزام تراشیوں سے پرہیز کیا جائے۔ آج جو کچھ ہوا اس کے ذمہ دار صرف اور صرف پرویز الٰہی ہیں جنہوں نے کارروائی کو بل ڈوز کیا۔
 
khan_11

Minister (2k+ posts)
پچھلے ساڑھے تین سال جو طوفان بدتمیزی عمران کے خلاف تم نے ٹی وی پر برپا رکھا تم اسی سلوک کی مستحق ہو شریف اور زرداری کے خمیر میں نہیں کہ وہ پارٹی میں منہ پھٹ لوگوں کو اتنی اہمیت دیں
 
Asim Rizvi

New Member
agu1u1ww.jpg

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری سوشل میڈیا پر شوہر کے خلاف تنقید پر دلبرداشتہ ہوگئی ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ جو کچھ کہا جارہا ہے وہ سن کر بہت افسوس ہوا۔

تفصیلات کے مطابق آج پنجاب اسمبلی میں اسپیکر پرویز الہیٰ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک محرک کی عدم موجودگی کے باعث نمٹادی گئی ہے، دوران اجلاس پینل آف چیئرمین نے با ر بار محرک سمیع اللہ خان کا نام پکارا مگر وہ اسمبلی میں موجود نہیں تھے جس کی وجہ سے قرار داد نمٹا دی گئی۔

سوشل میڈیا پر سمیع اللہ خان کے اس عمل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور انہیں غدار کہا گیا ، صارفین نے کہا کہ سمیع اللہ خان عظمیٰ بخاری کے شوہر ہیں جو پارٹی کی طرف اپنی اہلیہ کو نظر انداز کیے جانے پر ناراض تھے۔

9f067f74-b2ac-4785-8b02-34b6ce3b2ff4.jpg

سوشل میڈیا تنقید کا جواب دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے اپنی ٹویٹ میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت میں آنے کے بعد ایسی باتیں سننا ہی باقی رہ گیا تھا، ہمیں پارٹی کی طرف سے جب جب ایوان میں جانے کا کہا گیا ہم گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج ایوان میں جو کچھ ہوا اس سے متعلق میں نے بھی پارٹی سے سوال پوچھا ہے، جو یہ فیصلہ کررہے تھے سوال ان سے ہونا چاہیے،لگتا ہے ہم نے ساڑھے نو سال ضائع کردیئے ہیں ،آج ہمارا دل ٹوٹ گیا ہے، پرویز الہیٰ کے چار سال بھی انہی2 غداروں نے بھگتے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1528328730762006528
عظمیٰ بخاری اور ان کے شوہر پر تنقید کے حوالے سے پارٹی رہنما عطاللہ تارڑ نے ایک بیان جاری کیااور وضاحت کی کہ سمیع اللہ خان اور عظمی بخاری کی پارٹی کے لئے گراں قدر خدمات ہیں۔ دونوں مشکل دور کے صف اول کے ساتھیوں میں شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ قیاس آرائیوں اور الزام تراشیوں سے پرہیز کیا جائے۔ آج جو کچھ ہوا اس کے ذمہ دار صرف اور صرف پرویز الٰہی ہیں جنہوں نے کارروائی کو بل ڈوز کیا۔
عظمی بی بی جو تمھاری زبان ہے نہ وہ کسی شریف عورت کی نہیں ھوتی آج اپنے اوپر آئ تو برا لگ گیا جسے تم بولتی ھو تم تمھارا خاوند برداشت کسے کرتا ہے تمھاری زبان تہذیب والی نہیں ھے تم شور ڈال کے گھٹیا زبان استعمال کر ک اپنی تربیت دیکھاتی ھو۔۔ شرم کرو
 
Eyeaan

Chief Minister (5k+ posts)
نون لیگ اور پٹواری حضرات شریف خاندان کے ہر چھوٹے بڑے کے ملازم اور کارندے ہیں ، اس حقیقت کو سمجھو اور پارٹی میں رہنا ہے تو اپنی ملازمت کرو
 
sensible

Chief Minister (5k+ posts)
جو ساڑھے تین سال تم لوگوں نے پرویز الہی کے بھگتے وہ منافق تو خود نون لیگ کو عیش کرانے پر رو رہا ہے اس نے اتحاد عمران خان سے اور تعلق ملکی غداروں سے رکھا ہوا تھا تم لوگوں کی اپنی ہی حکومت تھی اسی لیے پہلے آپشن کے طور پر نون لیگ کا وزیر اعلی بننے بھی گیا تھا۔البتہ تمہاری اپنی پارٹی سے غداری پرانی سہی لیکن ہوتا یہ ہی ہے لوٹوں کے ساتھ انہیں استعمال ہی کیا جاتا ہے کرسی پر نہیں رکھا جاتا ۔اب تو لوٹا بنو گی تو قبول بھی نہیں کرنا کسی نے
 
Young_Blood

Minister (2k+ posts)
Main poori honesty se kehta hoo k mujhey tv per 5 insano ke awaaz, un ke shakal, se be had nafrat hai, aik Billo rani, dosri Nani 420, Teesri Azma Bukhari, 4th Diesel. 5th Saleem Safi,,
Social media per, Sarkari hajan, Zebra Crossing,,Hamid Mir,,Reham Khan,,