لیفٹیننٹ جنرل اظہر کا قبل از وقت ریٹائرمنٹ کافیصلہ،جنرل فیض کابھی غور،زرائع

9genfaizazahret.jpg

کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی ریٹائرمنٹ لینے کا سوچ رہے ہیں، ان کے عہدے کی مدت 30 اپریل 2023ء کو پوری ہونا ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے معروف دینی اور علمی گھرانے سے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر پاکستانی فوج کے 11 ویں سپہ سالار بن گئے ہیں جبکہ انفنٹری افسر جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی مقرر کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاک فوج میں اہم ترین تعیناتیوں کے فیصلہ کے بعد لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے، ان کے عہدے کی مدت 27 اپریل 2023ء کو پوری ہونی ہے جبکہ کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی ریٹائرمنٹ لینے کا سوچ رہے ہیں، ان کے عہدے کی مدت 30 اپریل 2023ء کو پوری ہونا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کا تعلق پاکستان ملٹری اکیڈمی لانگ کورس کرنے والوں میں سے ہے جبکہ آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے لیے صدر مملکت کو بھیجی گئی سمری 6 لیفٹیننٹ جنرل پر مشتمل تھی جس میں سے باقی 4 لیفٹیننٹ جنرلز کا تعلق بھی پاکستان ملٹری اکیڈمی سے ہے۔ سمری سنیارٹی کی ترتیب سے جنرل عاصم منیر، جنرل ساحر شمشاد مرزا، جنرل اظہرعباس، جنرل نعمان محمود، جنرل فیض حمید اور جنرل عامر محمود تھی۔


پاک فوج میں لیفٹیننٹ جنرل بننے والا ہر جنرل 3 برس کیلئے کام کرتا ہے اور مدت کے اختتام پر اگر 4سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی نہ دی جائے تو وہ ریٹائر ہو جاتا ہے جبکہ عہدے پر ترقی کی صورت میں مزید 3 برس تک کام کرتا ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل کیانی سمیت جن جرنیلوں نے 3 سال سے زائد خدمات سرانجام دیں ان کی مدت میں حکومت نے توسیع کی تھی۔

لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس، لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود اور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو اپریل 2019ء میں لیفٹیننٹ جنرل کا رینک لگایا گیا تھا، ان تینوں جرنیلوں کے عہدے کی مدت اب 6 ماہ رہ گئے ہیں، اس دوران ان کا مختلف پوزیشنوں پر تبادلہ بھی کیا جا سکتا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1595812283648806914
قبل ازیں گزشتہ روز صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی سےپاک فوج کے نئے سپہ سالار جنرل سیدعاصم منیر اور نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزا نے الگ الگ ملاقاتیں کیں، صدرمملکت نے دونوں کو نئے عہدوں پر تعیناتی پر مبارکباد دی۔ یاد رہے کہ چیف آف آرمی سٹاف کی تعیناتی کا اطلاق 29 نومبر 2022ء سے ہو رہا ہے۔
 

asadqudsi

Senator (1k+ posts)
کاکول ٹاپ کا ادراہ ہے اور منگلا دوسرے درجے کا، کاکول والوں کی بے عزتی ہوئی ہے کہ منگلا کا جنرل پہلی واری چیف بنا ہے۔ جنرل موسی بھی تو حوالدار سے جنرل بنا تھا پھر بھی سی این سی بنا اور بہتر جنریل تھا