لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کے کیلئے نئی مشکل کھڑی ہو گئی

9ransanatoadalt.jpg

پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی عالیہ حمزہ ملک نے رانا ثنااللہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے رانا ثنااللہ کیلیے بڑی مشکل کھڑی کر دی ہے، لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی عالیہ حمزہ ملک نے لیگی رہنما رانا ثنااللہ کےخلاف توہین عدالت کی نئی درخواست دائر کردی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ نے 30 جنوری کو عدلیہ اور ججز کیخلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کئے۔لیگی رہنما کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوچکا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1491059271387475968
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ راناثنااللہ نے اپنے بیان میں نہ صرف ججز کو دھمکیاں دیں بلکہ عدلیہ کو متنازعہ بھی بنایا ۔ سپریم کورٹ آف پاکستان اسی نوعیت کے کیسز میں نہال ہاشمی، طلال چودھری اور دیگر کیخلاف کارروائی کر چکی ہے۔لہذا رانا ثنااللہ کیخلاف عدلیہ مخالف بیان دینے پر توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔