لیگی قائدین نے شہباز شریف سمیت پارٹی کی مرکزی قیادت کو لندن طلب کر لیا

shehbaz-and-nawaz-fly.jpg


مہربخاری نے کہا ہے کہ لندن میں موجود پاکستان مسلم لیگ ن کے قائدین نے ملک میں موجود لیگی قیادت کو ملاقات کیلئے لندن بلوا لیا ہے۔ شاہدخاقان عباسی پہلے سے ہی وہاں موجود ہیں۔


مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر مہربخاری نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف، خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق اور احسن اقبال کو فوری طور پر بیرون ملک بلایا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نوازشریف کو بعض معاملات پر تحفظات ہیں اس لیے (ن) لیگ کو ئی بڑا فیصلہ کرنے جارہی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر لائحہ عمل سے متعلق بھی نوازشریف اور اسحاق ڈار سے مشاورت ہوگی جب کہ آئندہ الیکشن، پنجاب میں کابینہ اور پاور شیئرنگ سے متعلق بھی اہم فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔

نوازشریف کی جانب سے اجلاس طلب کیے جانے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف آج رات لندن روانہ ہوں گے۔ وہ ایک روز لندن میں قیام کے بعد واپس پاکستان آ جائیں گے۔ وزیر داخلہ رانا ثنااللہ بھی وزیراعظم کے ساتھ لندن جائیں گے۔


ذرائع ابلاغ کا دعویٰ ہے کہ لندن میں ہونے والی اس ملاقات میں اہم فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔
 
Advertisement

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
They should all move to their home town London.

امپورٹڈ_حکومت_نامنظور
 
Sponsored Link