مائنس ون نہیں پھر مائنس آل ہوگا سب گھر جائیں گے،شیخ رشید

11shekijminusall.jpg

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مائنس ون مائنس آل ہوگا سب گھر جائیں گے۔

شیخ رشید نے ٹوئٹ میں کہا کہ ملک تیزی سے سیاسی تصادم کی طرف بڑھ رہا ہے۔ حکومت کی نہ سیاسی شکل ہے اور نہ سیاسی عقل ہے۔یہ کچھ ڈیلیور نہیں کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقتدار میں ہوں تو اداروں کے گیت گاتے ہیں۔ مائنس ون نہیں پھر مائنس آل ہوگا سب گھر جائیں گے۔

https://twitter.com/x/status/1557257327954300928
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ 12 اگست کو 3 بجے لال حویلی میں پریس کانفرنس اور13 اگست رات 11 بجے جلسے سے خطاب کروں گا۔

سابق وزیر داخلہ کا اپنے ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ یزیدی حکومتوں کو شرم نہیں انہوں نے 10 محرم کے دن میرے گھر میں ریڈ مارا۔

ویڈیو بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ حکومت نے 4 گاڑیوں کے ساتھ میرے اسلام آباد والے گھر میں ریڈ کیا اور لال حویلی میں سفید کپڑے پہنے پوری پلاٹون بھیجی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں انہیں بتانا چاہتا ہوں میں نے اپنی آدھی جوانی جیل میں کاٹی ہے، میں جیل سے گھبرانے والا نہیں، جیل میری سسرال، ہتھکڑی زیور اور موت محبوبہ ہے۔

سابق وزیر نے یہ بھی کہا میں مقابلے سے بھاگنے والا نہیں ہوں، نہ میں منی لانڈر یا سامراج کا ایجنٹ ہوں، میں پاکستان اور اس کی عظمت کا سپاہی ہوں، ہر قیمت پر میں پاکستان کے اصول اور عمران خان کی دوستی نبھاؤں گا۔

جیل آپ لوگوں کو ڈرا سکتی ہے، بھگوڑوں جو سعودی عرب اور لندن بھاگتے ہو۔ وارنٹ لے آؤ، میں نے اپنا بکسا باندھا ہوا ہے، آجاؤ! میں چلتا ہوں، میں نے اپنا پیسٹ، شیونگ کریم اور دوائی سب رکھ لی ہے لیکن اگر وارنٹ کے بغیر میرے گھر میں داخل ہوئے تو میں اپنی حفاظت کرنے کا قانونی اور آئینی حق رکھتا ہوں۔
 

NCP123

Minister (2k+ posts)
Dictators ke akheree din esay houtey hein.......ye zulm ki intehaa kertey hein....pher end mein Musharaf wala hasher houtaa hey