ماضی کے نامور اداکار افضال احمد انتقال کر گئے

naveed

Chief Minister (5k+ posts)
eqweqweqweqwe.jpg


پاکستان فلم، ٹی وی اور اسٹیج کے ماضی کے نامور اداکار افضال احمد انتقال کرگئے وہ کئی سال سے فالج کے مرض میں مبتلا تھے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان فلم، ٹیلیویژن اور اسٹیج کے ماضی کے نامور اداکار افضال احمد لاہور کے اسپتال میں انتقال کرگئے۔ وہ کئی سال سے فالج کے مرض کا شکار تھے۔


جنرل اسپتال انتظامیہ کے مطابق افضال احمد کو برین ہیمرج ہوا تھا اور گزشتہ روز اسپتال لایا گیا تھا۔

دوسری جانب لیجنڈری اداکار کے لواحقین کے مطابق انہیں آخری وقت میں جنرل اسپتال میں بیڈ بھی نہ مل سکا۔

افضال احمد نے کئی دہائیوں تک اداکاری کے شعبے سے وابستہ رہے اور اپنی بے ساختہ اداکاری سے شائقین فن کو محظوظ کیا۔ انہوں نے یوں تو مختلف نوعیت کے کردار ادا کیے لیکن شہرت منفی کرداروں سے ملی۔ اداکار کو ان کی فنی خدمات پر کئی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔

لیجنڈری اداکار کی مشہور فلموں میں دہلیز، بلندی سمیت درجنوں فلمیں شامل ہیں جب کہ متعدد مشہور ٹی وی ڈراموں میں بی لازوال کردار ادا کیے۔ اسٹیج کی دنیا میں ان کا ڈراما ’’میلی چادر‘‘ کو اتنی پذیرائی ملی کہ مسلسل کئی سال تک وہ اسٹیج کیا جاتا رہا۔

Source
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
إِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ
 

Abdullah9

Senator (1k+ posts)
إِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ

Great voice and classic delivery. RIP!