مافیا رکاوٹ،حکومت کو گرانے کی کوششیں ہورہی ہیں:ڈاکٹر اشفاق حسن

khan-aa.jpg


مافیا رکاوٹ۔۔ حکومت کو گرانے کی کوششیں ہورہی ہیں،ڈاکٹر اشفاق حسن

ملک بھر میں مہنگائی میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے،عوام دہائیاں دے رہے ہیں کہ وزیراعظم مہنگائی کم کریں، جی این این نیوز کے پروگرام خبر ہے میں ماہر معشیت ڈاکٹر اشفاق حسن سے سوال کیا گیا کہ کیا یہ ایسا ہی ہے مافیہ عمران خان کو کچھ نہیں کرنے دیتے ؟

جواب میں ماہر معاشیات نے کہا کہ اس حوالے سے تین یا چار وجوہات ہیں، ان میں ایک وجہ یہ بھی ہےکہ مافیا رکاوٹ بنی ہوئی ہے،جب دوسال قبل آٹے کا بحران شروع ہوا تھا تو میں نے اسی وقت نشاندہی کردی تھی، کہ مافیا مہنگائی کنٹرول کرنے میں رکاوٹ ہے۔


انہوں نے کہا کہ تاریخ میں دیکھا گیا ہے جب بھی کسی حکومت کو کمزور کرنا ،گرانا ہو تو چینی اور آٹے کی قیمت بڑھتی ہیں،حکومت کو گرانے کی سازشیں شروع ہو گئیں ہیں، وزیراعظم اب اس بات کی نشاندہی کررہے ہیں مہنگائی کے پیچھے مافیا کا ہاتھ ہے۔

جی این این نیوز کے پروگرام خبر ہے میں ماہر معشیت ڈاکٹر اشفاق حسن نے واضح طور پر کہا کہ میں حکومت کے ایک سال کے بعد ہی باور کراتا آرہا ہوں کہ حکومت گرانے کی سازشیں شروع ہوگئی ہیں، لیکن کیونکہ غالباً یہ بات میں کررہاں ہوں اسلئے اس پر کان نہیں دھرے گئے۔

ڈاکٹر اشفاق نے کہا کہ وزیراعظم نے طے کرلیا تھا کہ انہوں نے میرا کہا نہیں سننا ہے،اب وزیراعظم بھی یہ ہی بات کرتے نظر آرہے ہیں کہ مافیا نے مہنگائی کا طوفان برپا کیا ہوا ہے، میں نے وزیراعظم کو بتایا تھا کہ اس طرح ہوتا رہتا ہے، میں وزیراعظم کے ساتھ اس معاملے پر ڈیل کرتا رہاہوں کیونکہ مجھے پتا ہے کہ ایسا ہوتا رہتا ہے۔

ماہر معاشیات نے کہا کہ وزیراعظم ملک کے چیف ہوتے ہیں،میں صرف نشاندہی کرسکتا ہوں،میں نے اپنے تجربے سے باور کردیا، گیارہ سالہ تجربے سے سمجھ چکا ہوں،کس طرح ملک میں بیٹھ کر چینی مہنگی کردی جاتی ہے،اس طرح میرے سامنے ہوتا رہا ہے اور ہم ہینڈل کرتے رہے ہیں، میرے پاس ایڈمنسٹریٹو پاور نہیں میں صرف بتاسکتا تھا،اب ہوا یہ کہا اب ریاستی رٹ کمزور ہوتا جارہا ہے۔

ڈاکٹر اشفاق حسن نے کہا کہ شوگر ملز مافیا ہو یا کوئی بھی جب چاہتے ہیں قیمتیں بڑھا دیتے ہیں،کیونکہ جانتے ہیں کہ کچھ نہیں ہونے والا،ماہر معاشیات نے وزیرقانون فروغ نسیم نے مطالبہ کیا کہ وہ اسٹے آرڈر کے قانون پر نظر ثانی کریں،اس قانون نے پاکستان کی معیشت کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔
 
Last edited by a moderator:

Faraqlit

Senator (1k+ posts)
You are living your filthy life on foreign remittance, your masters living in foreign country they have right to do politics from UK but Pakistani living in other countries dont have any right.

Such a shame your parents should be ashamed bcz you will not...