مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں 11 بڑی صنعتوں کی پیدوار میں اضافہ

industrii1l121.jpg

مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں 11 بڑی صنعتوں کی پیدوار میں اضافہ۔۔ادارہ شماریات نے اعدودشمار جاری کردئیے ہیں۔

ادارہ برائے شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے دوران جولائی تا نومبر کے دوران ملک میں صنعتی پیداوار صرف 3 اعشاریہ 3 فیصد ہی بڑھی ہے۔

وزارت صنعت کے مطابق پندرہ بڑی صنعتوں میں سے 11 نے اپنی پیداوار میں اضافہ ریکارڈ کیا ہے جن میں کارسازی، اسٹیل، لکڑی کی مصنوعات اور چمڑے کی صنعت شامل ہے۔

وزارت صنعت کے اعداد و شمار کے مطابق ان پندرہ بڑی صنعتوں نے جولائی تا نومببر کے دوران اپنی پیداوار میں 2 اعشاریہ 7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا ہے۔


کارسازی کی صنعت 34 اعشاریہ 9 فیصد اضافے کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی ہے جبکہ موٹرسائیکلوں اور بسوں کی پروڈکشن میں کمی دیکھنے میں آئی۔

اسٹیل کی صنعت میں 25 فیصد اضافہ، چمڑے کی مصنوعات میں 8 اعشاریہ 2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

کاغذسازی میں 8 اعشاریہ 5 فیصد، انجینیئرنگ نے 1 اعشاریہ 5 فیصد جبکہ لکڑی کی صنعت میں 200 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسکے علاوہ ٹیکسٹائل سیکٹر نے ایک فیصد سے زائد گروتھ ظاہر کی ہے جبکہ اشیائے خور و نوش کی صنعت نے 1 اعشاریہ 5 فیصد، پیٹرولیم نے 4 اعشاریہ 7 فیصد، ادویہ ساز صنعت نے 1 اعشاریہ 5 فیصد اور کیمیکلز کی صنعت نے 7 اعشاریہ 5 فیصد اضافہ ظاہر کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کھاد کی پیدواری صنعت میں 6 اعشاریہ 6 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے، غیردھاتی معدنیات کی پیداوار میں 1 فیصد، برقی آلات کی پیداوار میں 11 فیصد، ربر کی مصنوعات میں 31 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔