مانچسٹر، یخ بستہ موسم میں طلبا کے نماز پڑھنے کی ویڈیو پر اسکول کی معذرت

school.jpg


برطانوی شہر مانچسٹر میں اولڈہم اکیڈمی نارتھ نامی ایک مقامی اسکول کے طلبا نے سرد موسم میں جمعہ کی نماز فٹ پاتھ پر ادا کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ یہ ویڈیو وائرل ہونے پر اسکول انتظامیہ نے طلبا ان کے والدین اور دیگر مسلمانوں سے معذرت کر لی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ تب پیش آیا جس ایک ٹیچر نے طلبا کو کلاس سے باہر نکال دیا جس کے بعد انہوں نے فٹ پاتھ پر نماز ادا کی، اس واقعہ کی سامنے آنے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تقریباً8 طلبا نماز ادا کر رہے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1466769999897444352
سکول انتظامیہ کی جانب سے ٹوئٹر پر اولڈہم انٹر فیتھ فورم اور کونسل کے ساتھ مشترکہ بیان میں باضابطہ معافی مانگی اور تصدیق کی کہ اس معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ جاری کردہ بیان میں اسکول نے سے سے پہلے غیر مشروط معافی مانگی ہے اور کہا ہے کہ جو طلبا نماز پڑھنا چاہیں انہیں اسکول نے کبھی نماز پڑھنے سے نہیں روکا۔

اولڈہم کونسل کی رہنما عروج شاہ نے کہا جب ہمیں اولڈہم اکیڈمی نارتھ میں اٹھائے گئے مسائل سے آگاہ کیا گیا تو ہم نے سکول کے ساتھ فوری بات کی تاکہ پتہ چلے کہ یہ مسئلہ کیسے شروع ہوا تھا۔ اسکول انتظامیہ سے بات کر کے خوشی ہوئی کہ انہوں نے ان طلبا سے معذرت کی ہے اور تحریری طور پر ان کے والدین کیلئے بھی معافی نامے لکھے جا رہے ہیں۔

عروج شاہ نے کہا کہ انٹرفیتھ ہارمنی ہی ہمارے اسکول کی اصل خوبصورتی ہے، اس معاملے پر ہم مشاورت کر رہے ہیں اور باقاعدہ تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ہمیں خوشی ہے کہ لوگوں نے اس پر سوال اٹھایا ہم خندہ پیشانی کے ساتھ ہر اس فرد کو خوش آمدید کہتے ہیں جو کمیونٹی کے کام میں ہمارا ساتھ دے۔


اولڈہم مساجد کونسل کے ڈویلپمنٹ آفیسر مفتی حلال محمود نے کہا "ہم اولڈہم اکیڈمی نارتھ کے ساتھ مل کر کام کریں گے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات سے بچا جا سکے۔ اولڈہم میں مختلف برادریوں اور عقائد کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ہماری ایک مضبوط تاریخ ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ "جب مسائل پیدا ہوں تو ہمیں خود کو تقسیم نہیں ہونے دینا چاہیے بلکہ پُرامن حل کے حصول کے لیے شراکت داری میں کام کرنا چاہیے۔