مانگنے سے کیوں روکا؟ کراچی میں بھکاریوں کا پولیس اہلکار پر بہیمانہ تشدد

ai1jhh1h11.jpg


پولیس اہلکار کو گداگروں کے خلاف کارروائی مہنگی پڑ گئی، گداگروں نے پولیس اہلکار کو تشدد کر کے زخمی کر ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق یہ سنگین واقعہ کراچی کے پوش علاقے گزری کے فیز سیون میں پیش آیا جہاں بھکاریوں کے خلاف کارروائی کرنے پر گداگروں کے جتھے نے پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کرڈالا۔

پولیس افسران نےواقعہ کا نوٹس لے لیا ، اس ضمن میں پولیس کی جانب سے ساؤتھ زون کو گداگر فری بنانے کا فیصلہ کیا گیءا جبکہ اس پر عمل درآمد کرتے ہوئے پولیس نے متعدد کارروائیاں کرتے ہوئے چالیس گداگروں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام نے پوش علاقے کے تمام تھانوں کو ہدایت کی ہے کہ علاقے میں گداگر نظر آئیں تو انہیں فوری گرفتار کیا جائے۔

واضح رہے کہ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی اندورن ملک سے ہزاروں کی تعداد میں پیشہ ور گداگر کراچی ، لاہور سمیت بڑے شہروں کا رخ کرتے ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ ان لوگوں کی تعداد ہزاروں میں ہوتی ہے اور ان میں زیادہ تر کا تعلق چھوٹے شہروں اور قصبوں سے ہوتا ہے۔



کراچی شہر کے تجارتی مراکز کلفٹن، ڈیفنس، نارتھ ناظم آباد، حیدری، گلشن اقبال، طارق روڈ اور صدر کے بازاروں اور ٹریفک سگنلز پر بچے، خواتین اور مرد مختلف واسطے دے کر گداگری کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

یہ گداگر نہ صرف بازاروں، ٹریفک سگنلز بلکہ نمازوں کے اوقات میں مساجد کےباہر بھی نظر آتے ہیں۔
 
Last edited by a moderator:

Forcer

Voter (50+ posts)
یوتھئے پاگل ہو گئے ہیں
فوج کے بعد اب پولیس پر بھی حملہ
 

ProPakistanii

MPA (400+ posts)
اوئے یہ بھکاری شریف ہیں عرف پٹواری . پولیس کو پہچاننے میں غلطی ہوئی ہے