ماڈلنگ کرنے پر بھائی نے بہن کو غیرت کے نام پر قتل کردیا

modeil-qatl11.jpg

غیرت کے نام پر ایک اور "قندیل بلوچ " بھائی کے ہاتھوں قتل ہو گئی، ماڈل سدرہ فیصل آباد سے عید منانے اوکاڑہ اپنے گھر آئی تھی۔

نجی چینل کے مطابق اوکاڑہ میں ماڈلنگ کرنے پر بھائی نے بہن کو قتل کر دیا۔اوکاڑہ پولیس کے مطابق 22 سالہ سدرہ فیصل آباد میں ماڈلنگ کرتی تھی جسے بھائی نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم حمزہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

سدرہ عید کی چھٹیوں میں اپنے آبائی گھر رینالہ خورد آئی ہوئی تھی جہاں اسکے بھائی نے اس کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا، ملزم بھائی موقع سے فرار ہو گیا لیکن بعد ازاں پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق ماڈل سدرہ فیصل آباد میں ماڈلنگ کرتی تھی مقتولہ عید گزارنے آبائی گھر والدین کے پاس آئی ہوئی تھی۔

مقتولہ کا بھائی سدرہ کوماڈلنگ کرنے سے منع کرتا تھا گزشتہ روزدونوں بہن بھائیوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس پرملزم حمزہ نے طیش میں آگیا اور اس نے اپنے والد کے پستول سے فائرکرکے سدرہ کوقتل کردیا۔

مقامی پولیس نے اطلاع ملنے پر ماڈل سدرہ کی نعش پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی اور ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔

دوسری جانب چیچہ وطنی کے نواحی علاقے میں غیرت کے نام پر ایک بھائی نے اپنی بہن کو قتل کر دیا۔

عید کے دوسرے روز ملزم مزمل حسین نے اپنی بہن مسرت بی بی کو عید ملنے کے بہانے گھر بلا کر اپنے تین ساتھیوں اجمل عرف گوشی، تجمل حین عرف پومی اور خادم حسین کے ہمراہ فائرنگ کردی جس سے مقتولہ کو چھ فائر لگے جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی اور ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔

ملزمان کو شک تھا کہ مقتولہ بدکردار ہے جس پر لوگ انہیں طعنے دیتے تھے،مقتولہ تین بچوں کی ماں بتائی جارہی ہے۔
 

There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
لوگوں کے دلوں میں سکون نہیں ، رحم بھی اٹھ گیا ہے

لہٰذا اب کوئی بھی کیسا بھی کام کرنے سے نہیں رکتا
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
This is very common in Whole Pakistan except in big cities. Many incidents never reported.In common culture of Pakistan.. Peoples praises the killer act in honore killing.No body condemned him or her.Becoz..social stigma for not killing.. is mentally painful. Hard to survive. You have to kill or leave the home. city..village forever.