ماہرہ اور صبا قمر عمر میں بڑی ہیں ان کیساتھ ہیرو نہیں آسکتا، منیب بٹ

munj11h1.jpg

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار منیب بٹ نے ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ماہرہ خان اور صبا قمر دونوں عمر میں مجھ سے بڑی ہیں لہذا ان کے ساتھ ہیرو نہیں آسکتا۔

منیب بٹ سے میزبان نے سوال کیا کہ وہ کس ہیروئن کے ساتھ کسی فلم میں رومانوی کردار ادا کرنا چاہیں گے؟

جواب میں منیب بٹ نے کہا مجھے اداکارہ یمنیٰ زیدی بہت پسند ہے۔ میزبان نے ٹوکتے ہوئے کہا کہ ڈرامے کی نہیں فلم کی بات ہورہی ہے آپ فلم میں کس کے ساتھ ہیرو آنا چاہیں گے۔


اداکار نے کہا کیا یمنیٰ زیدی فلم میں کام نہیں کرسکتی؟ مجھے لگتا ہے کہ وہ بہترین پرفارمر ہے۔ میزبان نے اپنی بات پر زور دیتے ہوئے کہا میں نے فلمی ہیروئن سے متعلق سوال کیا ہے جیسے ماہرہ خان یا صبا قمر؟ منیب بٹ نے فوراً کہا نہیں یہ دونوں تو مجھ سے عمر میں بہت بڑی ہیں اگر میں ان دونوں کے ساتھ ہیرو آیا تو چھوٹا لگوں گا۔

انہوں نے کہا ماہرہ خان اور صباقمر میری سینئر اداکارائیں ہیں لہذا میں اپنی ایج گروپ کی کسی اداکارہ کے ساتھ ہیرو آنا چاہوں گا۔ اداکار نے کہا کہ اگر کبھی ایسا ہو بھی گیا تو پھر اپنے کردار کے لیے تھوڑی شیو بڑھا لوں گا اور ذرا صحت بناؤں گا تاکہ تھوڑا بڑا نظر آؤں۔