مبشرلقمان،سلیم صافی توکچھ عرصہ پہلے پاکستان کو بلیک لسٹ میں بھیج چکے تھے

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
سینیئر صحافی سلیم صافی سے گفتگو میں مبشر لقمان نے کہا فیٹف کے آئندہ اجلاس میں پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالا جائے گا یہ میں برملا بتا رہا ہوں،بہانہ یہ ہے کہ حکومت کا معاہدہ ٹی ایل پی سے ہوا، دوسرا یہ ہے کہ حافظ سعید اور مسعود اظہر صاحب کوبھارت کے حوالے نہیں کیا گیا۔

سلیم صافی نے کہا کہ بلیک لسٹ میں ڈالے جانے کی خبر ان کے پاس نہیں،لیکن یہ بتا سکتا ہوں کہ قطر معاہدے کیلئے اس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان سے تعاون مانگا تھا تو وعدہ کیا تھا کہ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے میں مدد کرینگے، جو انہوں ںے پورا نہیں کیا، جس کی وجہ سے پاکستان کو اس حوالے سے مزید کوئی سہولت ملتی نظر نہیں آرہی،پاکستان کو امریکا اور اسکے اتحادیوں سے مزید سختی کا امکان ہے،حافظ سعید والا مطالبہ پورا نہیں کیا، ٹی ایل پی کے ساتھ ہونے والا معاہدہ قوم کے ساتھ شیئر نہیں کیا گیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1499991801708838912
https://twitter.com/x/status/1537821955642085378
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
پاکستانی صحافت اور سیاست بلکہ دفاع بھی غنڈوں اور بدمعاشوں میں پھنسی ہوئی ہے۔۔
 

MADdoo

Minister (2k+ posts)
Ye gaali k kuttay kaan laga k idher udar songtay hote. overheard karte and phir rola dalte, aese kutton ko monh laga chor dena chahiye.