مبینہ غفلت سے مریض کی موت پر احتجاج،ینگ ڈاکٹرز کا لواحقین پر تشدد،ویڈیو

11%DB%92%D8%A6%D9%86%DA%AF%D8%AF%DB%81%DA%86.jpg

مبینہ غفلت سے مریض کے انتقال کے بعد ینگ ڈاکٹرز کی لواحقین پر تشدد کرنےکی ویڈیو منظر عام آگئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے سروسز اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے مریض ہلاک ہوگیا جس کے بعد لواحقین نے احتجاج کیا،ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز لواحقین پر تشدد کر رہے ہیں۔ ینگ ڈاکٹرز نے اسپتال کے عملےکو ایمرجنسی دروازے بند کرنےکو کہا اور باہر جانے والے دیگر افراد کو دھکے دیئے۔

منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے پیٹرن انچیف ڈاکٹر سلمان حسیب بھی دکھائی دے رہے ہیں۔ خیال رہے کہ ویڈیو منظر عام پر آنے سے قبل ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے مریض کے لواحقین پر تشدد کے الزام کی تردید کی تھی۔

https://twitter.com/x/status/1483397362714390528
واضح رہے کہ 5 روز پہلے بھی سروسز اسپتال کی ایمرجنسی میں ایک شخص ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے جاں بحق ہو گیا تھا۔

جس کے بعد واقعے کی انکوائری کی گی اور رپورٹ میں 4 ڈاکٹروں کو قصور وار قرار دیا گیا تھا۔ جس کے خلاف ینگ ڈاکٹرز نے گزشتہ روز احتجاجاً ایم ایس آفس کا گھیراؤ کرلیا تھا۔
 

Okara

Prime Minister (20k+ posts)
When treatment is not good in Pakistan why are they not getting treatment from London like Nawaz? Alhamdu Lillah Nawaz recovered through London Sightseeing treatment which is latest treatment method.