مبینہ فیک نیوز پر پیمرا کا "نیو نیوز" کو شوکازنوٹس،حماداظہر کا سخت ردعمل

fakeiii1i1.jpg


کچھ روز قبل نیو نیوز نامی نجی چینل نیوز نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی حکومت کا بڑا اسکینڈل بے نقاب ہوگیا جس پر پیمرا نے نجی ٹی چینل کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا

نجی چینل کے مطابق ایران سے LNG کے 5 جہاز سستے ریٹ پر منگوائے، قیمت عالمی مارکیٹ کی ظاہر کرکے 20 کروڑ ڈالر کی منی لانڈرنگ کرکےخزانے پر بڑا ڈاکہ مارا۔

چینل کے مطابق ایران سے تمام ثبوت ملنے کے باوجود حکومت نےکسی قسم کی کارروائی نہیں کی. ایران سے ایل این جی 180 ڈالر تک سستی ملتی ہے

https://twitter.com/x/status/1481905365465841665
ن لیگ کی حامی سمجھی جانیوالی صحافی بینش سلیم نے بھی ٹویٹ کیا اورلکھا کہ نیو نیوز لایا تحریک انصاف حکومت کا ایک اور میگا سکینڈل .. کیسے خلیجی ممالک کے نام پر ایرانی ایل پی جی منگوا کر اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی ... ایمانداری کی قسمیں کھانے والے سب سے کرپٹ نکلے۔

https://twitter.com/x/status/1481666178502336514
اس پر وفاقی وزیر برائے پٹرولیم حماداظہر سامنے آگئے اور لکھا کہ تحقیق کے بغیر ٹویٹ کرنا اور الزام لگانا کتنا آسان ہے کچھ لوگوں کے لئیے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اس معاملے میں جن vessels کا ذکر ہوا ہے ان میں سے کسی کا بھی حکومت کی کمپنی سے تعلق نہیں۔

https://twitter.com/x/status/1481904306928427015
بعد ازاں پیمرا نے بھی اس معاملے کا نوٹس لے لیا اورنیونیوز کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

شوکاز نوٹس کے مطابق ایل این جی کی خریداری اور مبینہ منی لانڈرنگ کے حوالے سے نیونیوز پر نشر کی گئی جھوٹی خبر پر پیمرا نے اظہاروجوہ کا نوٹس جاری کرتے ہوئے مذکورہ چینل سے 21 جنوری تک وضاحت طلب کرلی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1482019911031566339
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مذکورہ چینل وزیراعظم عمران خان کی تنخواہ کے اضافے سے متعلق جھوٹی خبر پھیلاچکا ہے جس پر نہ صرف حکومت نے اس خبر کا نوٹس لیتے ہوئے اس خبر کو فیک قراردیا بلکہ پیمرا نے بھی اس پر چینل سے وضاحت مانگی تو مذکورہ چینل نے معافی مانگ لی۔

مذکورہ چینل نے دعویٰ کیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی تنخواہ 2 لاکھ سے بڑھا کر آٹھ لاکھ کر دی گئی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1222584445942804480