مجبور ہوں وجہ بتائی تو ملک کو نقصان پہنچے گا،عامرلیاقت

amii1i121.jpg


اسلام آباد میں ربیع الاول کی مناسبت سے عشرہ رحمت اللعالمین ﷺ کی مرکزی تقریب ہوئی، ڈاکٹر عامر لیاقت کو تقریب میں تقریر کا موقع نہیں ملا، جس پر انہوں نے ٹوئٹر پر افسردگی کا اظہار کردیا۔

اپنے ایک ٹویٹ میں عامر لیاقت کا کہنا تھا کہاسلام آباد میں فجر کا وقت مکمل ہونے کے بعد کچھ افراد کو بتانا چاہتا ہوں عمران خان اور بشری بھابھی میری فیملی ہیں، پی ٹی آئی میں آتے ہوئے واضح کہا تھا کہ یہ میری آخری جماعت ہے میں پی ٹی آئی میں نہیں تو کہیں نہیں لیکن مجبور ہوں وجہ بتائی تو ملک کو نقصان پہنچے گا

https://twitter.com/x/status/1447723954769170434
ڈاکٹر عامر لیاقت نے ٹویٹ کیا کہ صرف اتنا ذلیل کرنا دیکھ لیجیے کہ جو شخص اپنے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات مقدسہ کے ایک ایک لمحے کا حافظ ہو اُس کو آقا کی کانفرنس میں پوچھا تک نہیں جاتا۔

https://twitter.com/x/status/1447725774681878528
انہوں نے مزید شکوہ کیا کہ آٹھ کتابیں لکھ چکا ہو حب رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وجہ سے 500 طاقت ور مسلمانوں کی فہرست میں تین بار مسلسل میرا نام آیا،عامر لیاقت تنقید کرنا نہیں بھولے۔

انہوں نے لکھا کہ منگل والے تالاب میں چھوڑی ہوئی پخ پخ کرنے والی بطخوں کو خبردار کرنا چاہتا ہوں کہ وہ عمران خان اور خان اور بشری بھابھی جن کی میں اپنی ماں جیسی عزت کرتا ہوں اس تعلق پر حملہ آور نہ ہوں،ہمارے درمیان احترام، رواداری اور اخلاق کا تعلق کوئی ختم نہیں کرسکتا، یہ عامر ہی کہہ سکتا تھا۔

https://twitter.com/x/status/1447728976122757124
ایک اور ٹوئٹر پیغام میں عامرلیاقت کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں ایک اعلی ترین شخصیت سے ملاقات کے بعد اب واپس کراچی لوٹ رہا ہوں ان سے یادگار ملاقات کے لمحات تر و تازہ رہیں گے، اہل اسلام آباد اپنا خیال رکھیے گا پاکستان زندہ باد

https://twitter.com/x/status/1447729430022049793
عشرہ رحمت اللعالمین ﷺ کی مرکزی تقریب دس اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوئی، تقریب سے وزیراعظم عمران خان نے خطاب کیا اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی مغفرت کیلئے دعا بھی کروائی،عمران خان نے کہا تھا کہ مدینہ کی ریاست کے اصولوں پرملک کو چلائیں گے تو ملک اوپر اُٹھے گا، سیرت النبی کا مطالعہ کرکے حیرت ہوئی کہ اسکول میں یہ کیوں نہیں پڑھائی گئی، ملک بھر میں بارہ ربیع الاول بروز منگل ہوگی۔
 

waseem137

Minister (2k+ posts)
اب کی بار داغی، ریحام، گلالئی کی طرح اسکا بھی آخری ٹائم ہے۔