مجھے اور سرفراز احمد کو ٹیم میں ہونا ہی نہیں چاہئے،کامران اکمل

kamran-sarfraz-111.jpg


قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو ایک بار پھر کسی خاطر میں نہ لائے اور شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا، کہتے ہیں مجھے اور سرفراز احمد کو ٹیم میں ہونا ہی نہیں چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق وکٹ کیپر اوربیٹسمین کامران اکمل نےپاکستانی کرکٹ کی ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی کو چاہئے کہ محمد رضوان کے ساتھ کسی نوجوان پلیئر کو تیار کریں، مجھے اور سرفراز احمد دونوں کو ٹیم میں نہیں ہونا چاہیے۔

کامران اکمل نے محمد رضوان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ان کو میرے اور سرفراز کی طرف سے کسی دباؤ میں رہنے کی ضرورت نہیں ، پی سی بی کی جانب سے رضوان کے ساتھ روحیل نذیر، بسم اللہ، حسن اور محمد حارث جیسے کرکٹرز میں سے کسی کو شامل کرنا چاہیے۔

کامران اکمل نےاپنے کیرئیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ابھی صرف پی ایس ایل اور ڈومیسٹک کرکٹ پر توجہ دےرہے ہیں، محمد رضوان ہمیشہ محنتی رہے ہیں اور ان کی محنت رنگ بھی لارہی ہے ، انہوں نے رضوان کے حوالے سے اعتماد کا اظہار رتے ہوئے کہا کہ وہ مکمل طور پر سیٹ ہے اور ہر ممکن طریقے سے اس کی حمایت کرنی چاہیے۔


وکٹ کیپر کامران اکمل کا مزید کہناتھا کہ رضوان ہمیشہ محنت پر یقین رکھتے ہیں اور ہم نے ان کی توجہ ہمیشہ اپنے کھیل پر مرکوز دیکھی ہے، ان کے خلاف کافی تنقید ہوئی لیکن اس نے اپنی قابلیت ثابت کی اور وکٹ کیپر کی طرح کو کم از کم 8 سے 10 سال مزید کھیل سکتا ہے۔
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
کہاں تم اور کہاں سرفراز جو ملک کیلئے جان لڑا دیتا ہے؟
اس جوٹھ کو کون پوچھتا ہے اب جواری برادران، اتنا کچھ ہونے کے بعد بھی انگلینڈ میں جوا کھیلتے ہوے ہمارے کپتان سمیت تین کھلاڑیوں کے دھر لینے کے بعد بھی ان کو غیرت نہیں آی اور یہ اپنے دھندے میں لگے رہے عمر اکمل جواریوں سے رابطے ثابت ہونے پر ابھی جرمانہ ادا کررہا ہے یہ تو وہ گندی مچھلیاں ہیں جو پورے تالاب کو غلاظت سے بھر دیں
سرفراز کو چاہئے کہ اس سے دور رہے سرفراز قومی ٹیم میں ابھی کھیلے گا رضوان اکیلا تین تین ایونٹ نہیں بھگتا سکتا کیپر کو بہت ہی ہارڈ ورک کرنا ہوتا ہے رضوان تو سخت بیمار ہوگیا تھا مگر ہم اسے زبردستی ٹگے کی طرح جوتتے رہے سرفراز کی ضرورت ورلڈ کپ میں بھی پڑ سکتی ہے
 

FahadBhatti

Chief Minister (5k+ posts)
Umar akmal ek bhains ban chuka hai.

Aur kamran akmal ne buhat matches herwaye hen apni ghatya keeping se.. Aur sydney match mein to fixing bhi ki thu isne.

Sarfraz kam az kam fixer nahin tha.
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
Umar akmal ek bhains ban chuka hai.

Aur kamran akmal ne buhat matches herwaye hen apni ghatya keeping se.. Aur sydney match mein to fixing bhi ki thu isne.

Sarfraz kam az kam fixer nahin tha.
سرفراز نے ٹیم کو سنبھالا تو ہم نے انڈیا کو ہرایا اور بابراعظم جیسے کرکٹرز نکھر کر سامنے آے وہ کرکٹرز کی حماقتوں پر سیخ پا ہو کر چلاتا بھی تھا اور انہیں مسلسل پش کرتا رہتا تھا
سرفراز تو ایک لیجنڈ ہے اس کا فائدہ ابھی اٹھانا چاہئے
کامران اکمل کا ایک میچ پتا چلا مگر یہ مسلسل میچ فکسنگ کرتے رہے حتی کہ ٹیم سے باہر ہونے کے بعد کبھی ایک دن کیلئے بھی موقع ملا تو اس میں پرفارمنس کی بجاے لگتا تھا رقم پکڑ لی ہے
عمر اکمل پر الزام ثابت ہوگیا تھا کیونکہ کرکٹ بورڈ ان ک جاسوسی کروا رہا تھا ابھی پچھلے دو ماہ میں اس نے بیالیس لاکھ جرمانہ بھرا ہے۔ یہ بکی سے رابطے میں تھا اور جب کرکٹ بورڈ کو پتا چل گیا تو فورا رپورٹ کردی مگر کرکٹ بورڈ کے پاس ثبوت آچکے تھے کہ رپورٹ کرنے کی وجہ پکڑے جانے کا خوف ہے