مجھے ہٹانے کے بعد کیا آپشن باقی ہے- وزیر اعظم کی ڈاکٹر شاہد مسعود سےملاقات

Siasi Jasoos

Chief Minister (5k+ posts)

اسلام آباد: سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم مکمل طور پر پر سکون ہیں جبکہ ان کا کہنا ہے مجھے ہٹانے کے بعد کیا آپشن باقی ہے.

جی این این کے صدر ڈاکٹر شاہد مسعود کا اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج وزیر اعظم عمران خان سے طویل ملاقات ہوئی جبکہ وزیراعظم ہاؤس میں حفیظ شیخ ، شہزاد اکبر سمیت دیگر معاونین خصوصی سے بھی ملاقات ہوئی۔ تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سے بہت کھل کر باتیں ہوئیں ، اسی دوران اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات پر بھی بات ہوئی جس پر پر وزیر اعظم عمران خان نے واضح انداز میں کہا کہ اداروں کے ساتھ تعلقات ٹھیک ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مجھے ہٹانے کے بعدکیا آپشن باقی ہے۔

ڈاکٹرشاہد مسعود نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اپنے وزراء اور مشیروں کا حقائق عوام کے سامنے رکھنے کی ہدایت دیتے ہیں ، مگر لوگ ان کی ٹیم کی باتیں نہیں سنیں گے ،جسکی بڑی وجہ یہ ہے کہ وزراء کی بڑی تعداد اپوزیشن کو گالم گلوچ کے سوابات کرنا نہیں جانتی، جبکہ چند وزرا کے ماضی میں کرپشن اسکینڈل سامنے آچکے ہیں۔ تجزیہ کار نے وزیر اعظم کو عوام کے ساتھ براہ راست رابطہ کرنے کا بھی مشورہ دیا۔

 
Last edited by a moderator:

Shahzad Ali AK-27

MPA (400+ posts)
بات کا دہی بناننا اور پھر سارا دہی کھا جانا
ہا ہا ہا
اس ڈاکٹر کو سن سن کے میں جوان ہو گیا لیکن ایک بات بھی آج تک
سہی ثابت نہیں ہوئی کہاں گیا بدمشیا نہیں بچے گی
والا بیانیہ
 

Curious_Mind

Senator (1k+ posts)
اگر اس چھوڑو ڈاکٹر سے مُلاقات کی ہے تو وزیر اعظم نے وقت ضائع کیا ہے۔

ٹی وی اینکر سے ذیادہ اچھا یہ افسانہ نگار ہے۔ کہانیاں گڑھنے میں ماہر ہے
 

ranaji

President (40k+ posts)
اگر اس چھوڑو ڈاکٹر سے مُلاقات کی ہے تو وزیر اعظم نے وقت ضائع کیا ہے۔

ٹی وی اینکر سے ذیادہ اچھا یہ افسانہ نگار ہے۔ کہانیاں گڑھنے میں ماہر ہے
جیدے کنجر اور چنگڑ سے بڑا افسانہ نگار نہیں ہوسکتا