محمد رضوان آئی سی سی کی جانب سے کرکٹر آف دی ائیر قرار

rizwan-crii1i1.jpg


قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹر آف دی ایئر قرار پائے ہیں۔

عالمی کرکٹ کونسل نے محمد رضوان کو گزشتہ سال کے دوران ٹی 20 انٹرنیشنل میں ایک ہزار326 رنز بنانے پر اس اعزاز سے نوازا۔


محمد رضوان کا اس حوالے سے اپنے ویڈیو بیان میں کہنا ہے کہ ڈبل خوشی اس بات کی ہے کہ اس بار یہ ایوارڈ پاکستان کو ملا ہے، دنیا کی ٹاپ ٹیمز میں پاکستان کا نام آنا خوشی کی بات ہے۔


قومی وکٹ کیپر بیٹر کا کہنا تھا کہ ایوارڈ کا کریڈیٹ ٹیم مینجمنٹ، ساتھی کرکٹرز اور میرے کھیل کا جائزہ لینے والوں کو بھی جاتا ہے، سب کی محنت کی وجہ سے آج دنیا بھر میں پاکستان ٹیم کا نام ہے۔
آئی سی سی ویمنز ایسوسی ایٹ کرکٹر آف دی ایئر آسٹریا کی آندریا مائی زبیدہ قرار پائیں۔


جبکہ آئی سی سی ایسوسی ایٹ کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ عمان کے ذیشان مقصود کے نام رہا۔

 
Advertisement

yankee babu

Senator (1k+ posts)
Everyone should remodel themselves to his lifestyle they will also reach the summit of their dream Insha'Allah.
 
Sponsored Link