محمود خان نے کارکردگی میں مراد علی شاہ اوربزدار کو پیچھے چھوڑ دیا،سروے جاری

4mahmoodkhan.jpg

گیلپ پاکستان نے 5 ہزار سے زائد افراد کی رائے پر مبنی نیا سروے جاری کردیا جس کے مطابق وزیراعلیٰ محمود خان کی کارکردگی سے خیبرپختونخوا کے 53 فیصد شہری مطمئن تو 41 فیصد نے غیر مطمئن ہونے سے متعلق رائے دی۔

تفصیلات کے مطابق اگر وزیراعلیٰ محمود خان کی نیٹ ریٹنگ دیکھی جائے تو یہ12فیصد نکلتی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1497155323597107202
جب کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی کارکردگی سے صوبے کے 55 فیصد شہری غیر مطمئن تو 41 فیصد مطمئن نظر آئے ادھرسندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ سے صوبے کے 54 فیصد شہری غیر مطمئن تو 41 فیصد نے مطمئن نظر آئے۔

اسی طرح وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی نیٹ ریٹنگ منفی14 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ مراد علی شاہ کی نیٹ ریٹنگ منفی13 فیصد دیکھی گئی۔


جب کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کے حال ہی میں آفس سنبھالنے کے باعث انہیں سروے میں شامل نہ کرنے کا کہا ہے۔

وزرائے اعلی ٰ کے علاوہ قومی اسمبلی، میڈیا اور سرکاری ملازمین کی کارکردگی پربھی عوامی رائے سامنے آئی جس میں 35 فیصد پاکستانیوں نے سرکاری ملازمین اور 26 فیصد نے قومی اسمبلی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا جب کہ میڈیا کی کارکردگی سے سروے میں 43 فیصد پاکستانیوں نے خوش ہونے کا کہا۔

قومی اسمبلی کی کارکردگی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر عوام میں سے26فیصد نے اظہار اطمینان کیا جب کہ 17 فیصد قومی اسمبلی کی کارروائی اور کارکردگی سے خوش اور 35 فیصد نے اسے نہ اچھی نہ بری کارکردگی قرار دیا۔ یہ سروے 22دسمبر2021 سے 31 جنوری2022 کے درمیان کیا گیا۔
 

Shan ALi AK 27

Chief Minister (5k+ posts)
چور پارٹیوں کی طرح پی ٹی آیی بھی کچھ سروے ریجیکٹ کر دیتی ہے
اور کچھ اپنی افشل چینل پر لگا دیتی ہے
اپنی بات پر قائم رہنا چاہیے
 
Last edited:

Okara

Prime Minister (20k+ posts)
excuse me, don't forget Buzdar AKA Waseem Akram plus
Both Buzdar and Mahmud are star performers but don't ask me a particular area of performance.
Most likely Buzdar will not be CM of Punjab next time as electricity arrived in his area and this was the only merit of IK.