محنتی،ایماندار پروڈکشن مینجرتھے،پولیس پہنچی تونفری بہت کم تھی:فیکٹری مالک

kamara-sailkot.jpg


سیالکوٹ واقعے کے حوالے سے فیکٹری مالک کا دل دہلادینے والا انکشاف

سیالکوٹ میں فیکٹری منیجر کے ہجوم کے ہاتھوں قتل نے خوف کی فضا قائم کردی ہے، اپنے ہی عدالت لگا کر جرم ثابت ہوئے سزا دینے کے عمل نے دل دہلا دیئے ہیں،سری لنکن شہری پرانتھا کمار جس فیکٹری کا منیجر تھا اس کے مالک نے بھی دل دہلادینے والے انکشافات کردیئے ہیں۔


جیو نیوز کے مطابق فیکٹری مالک کا کہنا ہے کہ انہیں پرانتھا کمار کے حوالے سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی تھی،جب تک انہیں توہین مذہب کے معاملے کی اطلاع موصول ہوئی اس وقت تک پرانتھا کمار ہجوم کا نشانہ بن چکا تھا۔

فیکٹری مالک کا کہنا تھا کہ پرانتھا کمارا نے 2013 سے بطور جی ایم پروڈکشن جوائن کیا تھا، وہ محنتی اور ایماندار پروڈکشن مینجر تھے۔

مالک نے بتایا کہ انہوں نے پولیس کو صبح پونے گیارہ بجے اطلاع دی لیکن جب پولیس پہنچی تو نفری بہت کم تھی جس پر مزید نفری کو بلانا پڑا کیونکہ ہجوم بہت تھا، پولیس کی مزید نفری پہنچنے سے پہلے ہی پرانتھا کمار بے دردی سے مارا جاچکا تھا۔

دوسری جانب مشتعل ہجوم کے ہاتھوں سری لنکن منیجر کے قتل کی ابتدائی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کردی گئی ہے جس میں میں بتایا گیا اب تک مرکزی ملزمان سمیت ایک سو بارہ ملزمان گرفتار کیے جاچکے ہیں،اشتعال دلانے والوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

فیکٹری منیجر کی لاش کا پوسٹ مارٹم بھی مکمل کرلیا گیا ہے، پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ کےمطابق مقتول کے جسم کی ہٹیاں ٹوٹی ہوئی تھیں،لاش مکمل جھلس چکی تھی،گزشتہ روز سیالکوٹ میں ایک لیدر فیکٹری کے ورکرز نے سری لنکن منیجر پر مذہبی پوسٹر اتارنے کا الزام لگاتے ہوئے تشدد کیا اور اسے قتل کردیا تھا، جس کے بعد مشتعلق ہجوم سری لنکن شہری کی لاش کو گھسیٹ کر چوک میں لے گیا اور اسے آگ لگادی تھی۔

 
Last edited by a moderator:

The Sane

Chief Minister (5k+ posts)
بڑا زندہ دل آدمی تھا جو بم دھماکوں کے دنوں سے اس ملک میں کام کر رہا تھا
 

Gujjar1

Minister (2k+ posts)
مشال قتل ہوا کوئی سزا نہیں ہوئی، بینک منیجر قتل ہوا کوئی سزا نہیں ہوئی ، ممتاز پوسری کو ہیرو بنا دیا تو پھر یہ تو ہو گا معاشرے میں۔ جب تک ان فسادیوں کو سرعام سزائیں نہیں دی جائیں گی ایسا ہوتا رہے گا۔