مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن جاری ہونے پر تحریک انصاف کہاں کھڑی ہو گی؟

7ptimakhsosnishstein.jpg

سوشل میڈیا پر ہر طرف ایک ہی سوال نظر آ رہا ہے، صارفین سوچ رہے ہیں کہ پنجاب اسمبلی میں اگر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو 5 مخصوص نشستیں مل گئیں تو پارٹی پوزیشن کیا ہوگی؟

16 اپریل کو حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ بننے کے لئے 371 کے ایوان میں 197 ووٹ ملے۔ جس کے بعد ووٹ دینے والے پی ٹی آئی کے 25 ارکان اسمبلی ڈی سیٹ ہوئے۔ 25 ارکان کے ڈی سیٹ ہونے پر پنجاب اسمبلی ممبران کی تعداد 346 رہ گئی۔

واضح رہے حکومتی جماعت مسلم لیگ (ن) کے پاس 166 سیٹیں ہیں، پیپلزپارٹی کے 7، آزاد 3 اور راہِ حق پارٹی کا ایک ووٹ بھی (ن) لیگ کے پاس ہے جس کے بعد حکومتی اتحاد کے ووٹوں کی تعداد 177 ہے۔

25 منحرف ارکان کے ڈی سیٹ ہونے پر پی ٹی آئی کے ایم پی اے 158 رہ گئے۔ تحریک انصاف کے 158، ق لیگ کے 10 ارکان مل کر اپوزیشن کے 168 ایم پی اے بنتے ہیں۔



ایسے میں پی ٹی آئی کو 5 مخصوص نشستیں مل بھی جائیں تو اپوزیشن اتحاد کی تعداد 173 بنتی ہے۔ یوں مخصوص نشستوں کے بعد بھی حکومتی اتحاد کو اپوزیشن پر 4 ووٹوں کی برتری رہے گی۔

یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔
 

tahirmajid

Chief Minister (5k+ posts)
Court ko pata hay keh PTI ko 5 or bhi mil jaein to bhi majority party nahi banti isi liaey court ne hukam nama jaari kar dia, ager ye 5 mil kar PTI ki majority banti to kabhi aisa hukam na aata