مخلوط حکومت معیشت بہتر کرنے کیلئے فیصلے کیوں نہیں کر پا رہی؟

14muzzamil%20aslampmlnahleet.jpg

ماہر معاشیات مزمل اسلم نے موجودہ حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی معاشی پالیسی نہیں آئی ، حکومت میں فیصلہ کرنے کی اہلیت نہیں ہے، ان سے فیصلے نہیں کئے جارہے، یہ عوام کو ریلیف نہیں دے پائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نجی نیوز چینل کے پراگرام "خبر ہے" میں بات کرتے ہوئے ماہر معاشیات مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ انہوں نے جو سب سے بڑی کمی حکومت میں دیکھی ہے وہ فیصلہ کرنے کی اہلیت کا فقدان ہے، ان میں مضبوط قوت ارادی نہیں جس کی بدولت کوئی بھی فیصلہ کیا جائے۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے بولا کہ یہ لوگ آئے روز الزامات کا پٹارا کھول کر بیٹھ جاتے ہیں کہ اس نے تیل نہیں خریدا تو ایسا نہیں کیا تو ویسا نہیں کیا، کیا ان کی حکومت کے لئے بھی ہم نے ہی اقدامات کر کے جانے تھے، پٹرول کی کی قیمت میں 10 روپے کمی سے پہلے عمران خان نے 14 بار پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا لیکن ان سے فیصلے ہی نہیں کئے جارہے، آئندہ 15، 20 دنوں میں بھی ریلیف نہیں دیا جاسکتا۔


انہوں نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا اس وقت یہ حال ہے کہ جیسے میں راتوں رات کسی کی دکان پر قبضہ کروں اور صبح دکانداری شروع کر دوں تو میں دکان کے مالک کی طرح دکانداری نہیں کر سکوں گا کیونکہ مجھے علم نہیں کہ کن صارفین کو سستی چیز دینی ہے، کن کو مہنگی، کن کو ادھار دینا ہے کن کو نہیں، آپ کا لین دین کیسا ہے، کیا ریٹ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے کوئی موثر اقدام نہیں کیا گیا کیونکہ جب یہ اقتدار میں آئے ہیں تو ان کی کوئی تیاری نہیں تھی تو جب آپ کی تیاری نہ ہو تو اس چکر میں ملک کی معیشت تباہ کر لی ہے، اقتدار میں آنے کے بعد 1 ہفتے تک تو کابینہ کا ہی نہیں پتا تھا کہ کابینہ کہاں ہے، ہفتے بعد بندر بانٹ ہوئی، کابینہ بنی، کچھ لوگ ن لیگ کے، کچھ لوگ پیپلز پارٹی، کچھ لوگ بی اے پی کے اور کچھ ایم کیو ایم کے، کابینہ کے مشکل سے ایک یا ڈیڑھ اجلاس ہوئے جب اجلاس ہی نہیں ہونے، جب کوئی منصوبہ بندی ہی نہیں کرنی تو ان سے حکومت کے معاملات کیسے درست کئے جائیں گے۔
 

Aliimran1

Chief Minister (5k+ posts)

Kion kah iss mein Nooron Murdarion Fazlu Kanjar Kanjar kay khanay kay liye kuch nahi hai​