مدرسےکےطالب علم سےزیادتی کامعاملہ،عزیزالرحمان کی درخواست ضمانت پرفیصلہ جاری

2muftizamat.jpg

لاہور کی مقامی عدالت نے مدرسے کے طالب علم سے بدفعلی کیس میں مفتی عزیزالرحمان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، سماعت ایڈیشنل سیشن جج نعمان نعیم نے کی، دلائل کے دوران ملزم عزیز الرحمان کے وکیل نے کہا کہ سازش کے تحت کیس میں ملوث کیا گیا، جس ویڈیو کے وائرل ہونے پر گرفتار کیا گیا ایسی ویڈیو چند منٹ میں کمپیوٹر پر بنائی جا سکتی ہے۔

اے آر وائے کے مطابق وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا مقدمہ کا چالان عدالت میں پیش کیا جا چکا ہے ایسے میں ملزم کو جیل میں قید رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔

دوسری جانب مدعی مقدمہ کے وکیل نے کہا ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد ہیں اور ضمانت ملنے پر وہ کیس پر اثر انداز ہو سکتا ہے لہٰذا درخواست مسترد کی جاٸے، عدالت نے وکلا کے دلاٸل سن کر مفتی عزیز الرحمان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

یاد رہے مفتی عزیز الرحمان کی نازیبا ویڈیو لیک ہونے پر پولیس نے بدفعلی کا شکار ہونے والے نوجوان صابر شاہ کی درخواست پر مقدمہ درج کیا تھا، صابر شاہ کی مدعیت میں درج کئے گئے مقدمات میں 337 اور 506 کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ملزم کے تین بیٹے اور تین نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ، جس کے بعد پولیس نے عزیز الرحمان اور ان کے ایک بیٹے کو گرفتار کرلیا تھا۔
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
sharam karoo. don't go that deep in enmity against Islam.
اسی جرم کی وجہ سے پوری قوم لوط کو اللہ تعالی نے زمین میں گاڑ دیا تھا اور تو کہہ رہا ہے کہ ان کے خلاف بات کرنا اسلام کے خلاف ہے؟
تیرا کیا تعلق اسلام سے تو قوم لوط میں شامل ہوجاکر
 

mughals

Chief Minister (5k+ posts)
اسی جرم کی وجہ سے پوری قوم لوط کو اللہ تعالی نے زمین میں گاڑ دیا تھا اور تو کہہ رہا ہے کہ ان کے خلاف بات کرنا اسلام کے خلاف ہے؟
تیرا کیا تعلق اسلام سے تو قوم لوط میں شامل ہوجاکر
I didn't say that, he was comparing one criminal with another person who has nothing to do with the case. you can't collectively make one group of people pay for the deeds of few