مذہبی جذبات مجروح ہونے کا مسئلہ۔ حل کیا۔۔؟

Zinda_Rood

Minister (2k+ posts)
جب بھی دنیا کے کسی کونے میں سرکارِ دو عالم کے خاکے بنانے یا قرآن جلانے کا واقعہ پیش آتا ہے تو دنیا بھر کے مسلمان اور خاص طور پر پاکستان کے مسلمان اس پر شدید ردعمل دیتے ہیں اور یہ مطالبہ شروع کردیتے ہیں کہ مسلمانوں کے عقائد اور مقدس شخصیات کا یونیورسلی احترام ہونا چاہئے، اپنی دلیل میں وزن پیدا کرنے کیلئے ساتھ یہ بھی کہتے ہیں کہ ہر مذہب کا احترام ہونا چاہئے، کسی کے مذہبی جذبات مجروح نہیں ہونے چائیں۔ اکثر مسلمان حضرات کہتے ہیں کہ ہم تو عیسیٰ اور موسیٰ کا بھی احترام کرتے ہیں تو پھر عیسائی اور یہودی ہمارے نبی کا احترام کیوں نہیں کرتے۔۔

یہ مسئلہ یورپ کے تاریک دور میں عیسائیت کے ساتھ بھی تھا، وہ بھی اپنے مذہب اور مذہبی شخصیات کے معاملے میں بے حد حساس تھے، بے شمار لوگوں کو بائبل یا عیسائیت کی توہین پر قتل کردیا گیا یا زندہ جلا دیا گیا۔ مذہب کی بنیاد پر کیتھولکس اور پروٹسٹنٹس کے درمیان طویل جنگیں لڑی گئی، لاکھوں لوگ مارے گئے۔۔ طویل عرصہ تک قتل و غارتگری اور ایک دوسرے کی سرپھٹول کرنے کے بعد رفتہ رفتہ انہیں یہ سمجھ آگئی کہ زبردستی کسی کو اپنے عقائد کے احترام پر مجبور نہیں کیا جاسکتا، اور نہ ہی زبردستی اپنے عقائد دوسروں پر تھوپے جاسکتے ہیں، اس لئے اس مسئلے کا بہتر حل یہ ہے کہ ہر فرد اپنے عقیدے اور اپنے جذبات کو صرف اپنی حد تک رکھے، کسی بھی فرد کو یہ حق نہیں کہ وہ دوسرے کو اپنے جذبات یا عقائد کے احترام پر مجبور کرے۔۔ یوں یہ سوچ بتدریج مغربی معاشروں میں ترویج پائی، ان کے معاشروں سے بدحالی اور خونریزی کا خاتمہ ہوا اور امن و آشتی اور ترقی کا دور شروع ہوا۔

آج دنیا بھر میں مسلمانوں کی اکثریت اسی مقام پر کھڑی ہے جہاں تین چار صدیاں قبل عیسائیت کھڑی تھی۔ مسلمانوں کو یہ سمجھ نہیں آرہی کہ زبردستی کسی سے اپنے عقائد کا احترام نہیں کروایا جاسکتا اور نہ ہی یہ ممکن ہے کہ سبھی ایک دوسرے کے جذبات "مجروح" کئے بغیر اپنے اپنے عقائد پر عمل پیرا رہ سکیں۔۔ کیونکہ بہت سے مذاہب کے عقائد آپس میں ہی ٹکراتےہیں۔۔ مثلاً میں ان مسلمانوں سے چند سوال پوچھنا چاہتا ہوں جو یہ کہتے ہیں کہ سبھی مذاہب کا احترام ہونا چاہئے اور کسی کو بھی کسی مذہب یا مذہبی شخصیت کی توہین نہیں کرنی چاہئے۔۔۔ میں توقع کرتا ہوں کہ مجھے لاجیکل جواب دینے کی کوشش کی جائے گی۔۔


پہلا سوال یہ ہے کہ مسلمانوں کے مذہب میں گائے کا گوشت حلال ہے اور مسلمان بے دریغ گائے کا گوشت کھاتے ہیں۔ مگر ہندو مذہب میں گائے کو ایک مقدس مقام حاصل ہے، وہ گائے کو اپنی ماتا کہتے ہیں۔۔ مسلمان ہندوؤں کے مذہبی جذبات کا احترام کرتے ہوئے گائے کا گوشت کھانا چھوڑ کیوں نہیں دیتے۔۔۔؟؟

مسلمان کہتے ہیں کہ ہم تو عیسیٰ اور موسیٰ کا بھی احترام کرتے ہیں، مگر وہ یہ بھول جاتے ہیں کہ عیسیٰ اور موسیٰ تو ان کے نزدیک سچے نبی ہیں، کیا وہ کسی ایسے نبی کا احترام کرتے ہیں جو ان کے نزدیک جھوٹا ہے؟ مثلاً کیا مسلمان اور خاص طور پر پاکستانی مسلمان احمدیوں کے نبی مرزا غلام احمد قادیانی کا احترام کرتے ہیں؟ اور کیا مرزا غلام احمد قادیانی کی توہین پر پاکستان میں کوئی قانون، کوئی سزا ہے؟

پاکستان میں آئینی طور پر احمدیوں کو غیر مسلم / کافر قرار دیا گیا ہے، انہیں نہ صرف کافر / غیر مسلم کہا جاتا ہے، بلکہ مختلف حلف ناموں، ووٹنگ فارمز، نادرا فارمز وغیرہ میں باقاعدہ طور پر اس بات پر مجبور کیا جاتا ہے کہ وہ بھی خود کو غیر مسلم اور کافر تسلیم کریں، کیا اس سے احمدیوں کے مذہبی جذبات مجروح نہیں ہوتے۔۔؟

قرآن مجید میں بے شمار بار یہودیوں اور عیسائیوں کو برا بھلا کہا گیا ہے، کیا اس سے یہودیوں اور عیسائیوں کے جذبات مجروح نہیں ہوتے؟ اگر یہودی اور عیسائی مطالبہ کریں کہ آپ ہمارے جذبات کے احترام میں قران سے وہ آیات تلف کردیں تو کیا آپ ان کا یہ مطالبہ تسلیم کرلیں گے۔۔؟؟

سوالات تو اور بھی بے شمار ہیں، مذہب سے نیچے مسلک کی سطح پر بھی عقائد کا ٹکراؤ موجود ہے، اہلِ تسنن اور اہلِ تشیع میں صحابہ کے معاملے پر ایک دوسرے کے ساتھ واضح تصادم ہے، ایک کے نزدیک کچھ صحابہ پر تبرا کرنا ثواب کا کام ہے اور دوسروں کے نزدیک تبرا کا شکار شخصیات مقدس ہیں۔۔


بات کرنے کا مقصد صرف اتنا ہے کہ مذہبی افراد کی عقائد مجروح ہونے کی دلیل نہایت بودی اور غیر منطقی ہے۔ اگر آپ اپنے جذبات کا بٹن کسی اور کے ہاتھ میں دے کر کہتے ہیں کہ وہ ذمے دار ہے آپ کے جذبات کو اوپر نیچے کرنے کا تو قصور آپ کا ہے، آپ اپنے جذبات کا بٹن اپنے پاس اور اپنی حدود میں رکھیں۔ دنیا میں کوئی اور کیا کرتا ہے یا آپ کے عقائد اور مذہب کے متعلق کیا کہتا ہے، اس سے آپ کو سروکار نہیں ہونا چاہئے۔۔ مذہبی سرپھٹول سے نجات کا واحد آزمودہ طریقہ یہی ہے۔۔ ہر فرد مذہب کو پرائیویٹ معاملہ سمجھے اور اسی لحاظ سے ٹریٹ کرے۔۔
 
Last edited:

yaar 20

MPA (400+ posts)
اس جاھل مولوی نے ۔جسے مزھب اسلام کی اصل روح اور موجودہ دنیاوی حالات کے بارے میں بالکل سمجھ اور شعور نہیں ھے ۔۔۔نے پوری ملک اور قوم کو یرغمال بنا رکھا ہے۔۔۔۔۔۔۔
 

bj_008

Politcal Worker (100+ posts)
کافی لمبی پوسٹ ہے آپکی۔ اس لئے ایک ایک کر کے بات کرنی پڑے گی۔
مجھے تھوڑا فری ٹا ئم ملا تو انشاء اللہ ایک ایک کر کے جواب دینے کی کوشش کروں گا۔
Stay tuned. :)
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم

Diabetes

MPA (400+ posts)
حل وہی ہے جوسب سے بڑی نام نہاد سیکولر جمہوریہ نے کیا. مذہبی جذبات مجروح کرنے کی غلطی پر حکومت نے اداکار کے خلاف مقدمہ درج کیا اور اداکار نے معافی مانگ کا جان خلاصی کروائی
In Pakistan, you can’t get away by apologizing. There is only one punishment in Pakistan which Pakistani chant on the roads of Pakistan. Very unfortunate.
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
In Pakistan, you can’t get away by apologizing. There is only one punishment in Pakistan which Pakistani chant on the roads of Pakistan. Very unfortunate.
پاکستان میں معافی مانگتا کون ہے. لوگوں نے غیر ملکی شہریت حاصل کرنے کا طریقہ بنا رکھا ہے
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
پاکستان مسٹر براؤن اور خونی لبرلز سے اٹا پڑا ہے
آپ خونی لبرلز سے اٹے ہوے پاکستان سے صرف ایک دو بہت نمایاں ایسے لبرلز کا بتا دیں تو میں ان کا اپریشن کروں؟
ذرا بڑے لیول کے لیڈر نما بندوں کے نام بتانا جو ملکی راے عامہ پر اثرانداز بھی ہوتے رہے ہوں
 

hello

Chief Minister (5k+ posts)
مسلم حکومتیں اپنی ذمہ داری پوری کریں ریاست آگے بھر کر اپنی ذمہ داری پوری کرے اور ان ممالک کو سمجھائے جن میں یہ بے ہودہ حرکتیں ہوتی ہیں کہ تم یہ غلط کرتے ہو مزاہب کا مذاق اڑنا کسی طرح ٹھیک نہیں آزادی آظہار رائے کسی کے جذبات کو مجروح کرکے نہیں ہو سکتا تمھارا یہ عمل دنیا کے امن کو تباہ کرے گا جب مسلم ممالک اپنی ذمہ داری پوری نہیں کرتے تو پھر ایسے لوگ جو اس سے متاثر ہوتے ہیں ان کی ترجمانی کچھ اچھے لوگ بھی کر سکتے ہیں اور کچھ مشتعل لوگ بھی کر سکتے ہیں اگر یہ معاملہ اقتدار کے بھوکے لوگوں کے پاس چلا جائے تو وہ چنگاری لگا کر ہر طرف آگ بھی لگا سکتے ہیں
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
آپ خونی لبرلز سے اٹے ہوے پاکستان سے صرف ایک دو بہت نمایاں ایسے لبرلز کا بتا دیں تو میں ان کا اپریشن کروں؟
ذرا بڑے لیول کے لیڈر نما بندوں کے نام بتانا جو ملکی راے عامہ پر اثرانداز بھی ہوتے رہے ہوں
پرویز مشرف، حسین حقانی گروپ، موم بتی مافیا، سیفما، بے شمار سیاستدان، صحافی
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
پاکستان میں معافی مانگتا کون ہے. لوگوں نے غیر ملکی شہریت حاصل کرنے کا طریقہ بنا رکھا ہے
محترم آپ جیسے کاغذی شیر یورپ امریکہ میں بیٹھ کر خالی بڑھکیں مار سکتے ہو اپنی گردن چھری کے نیچے آی ہو تو پتا چلے؟
مجھے یقین ہے جب آپ پر مصیبت آے گی تو آپ ایک منٹ سے پہلے لیٹ جاو گے
آسیہ بی بی کو سزاے موت ہوی تھی جب گورنر اور اقلیتی وزیر کو ماردیا گیا تو اس کے سامنے موت ہی موت تھی، جس کو آپ شہریت حاصل کرنے کا آسان طریقہ بتا رہے ہو وہ اتنا آسان نہیں ہے۔ اکثراوقات تو موت ہجوم کے ہاتھوں ہی ہوجاتی ہے
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
پرویز مشرف، حسین حقانی گروپ، موم بتی مافیا، سیفما، بے شمار سیاستدان، صحافی
پرویز مشرف ایک نمایاں نام ہے مگر بے شمار لوگ یا موم بتی والے اتنے اہم نہیں دو تین درجن لوگ ہوتے ہیں
پرویز مشرف کو لانے والے وہی ہیں جو کبھی مزہبی بن جاتے ہیں تو کبھی لادین
یہ مذہبی تب بنتے ہیں جب ضیا کو لانا ہوتا ہے اور لادین تب بنتے ہیں جب بھٹو یا مشرف کو لانا ہو مگر اندر سے یہ نجانے کون ہیں ؟
 

jee_nee_us

Chief Minister (5k+ posts)
inn molvion ka islam se door door tak taluq nahin

sirf apna powershow dikhana hota hai aur violence kerni hoti he , islam ko bhi siasat banaya hua hai
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
محترم آپ جیسے کاغذی شیر یورپ امریکہ میں بیٹھ کر خالی بڑھکیں مار سکتے ہو اپنی گردن چھری کے نیچے آی ہو تو پتا چلے؟
مجھے یقین ہے جب آپ پر مصیبت آے گی تو آپ ایک منٹ سے پہلے لیٹ جاو گے
آسیہ بی بی کو سزاے موت ہوی تھی جب گورنر اور اقلیتی وزیر کو ماردیا گیا تو اس کے سامنے موت ہی موت تھی، جس کو آپ شہریت حاصل کرنے کا آسان طریقہ بتا رہے ہو وہ اتنا آسان نہیں ہے۔ اکثراوقات تو موت ہجوم کے ہاتھوں ہی ہوجاتی ہے
لوگ شہریت حاصل کرنے کے لئے مال برداری کے کنٹینر اور پانی کی ٹنکیوں میں جان داؤ پر لگاتے ہیں

جب حکومت، انتظامیہ اور عدالت غیر ملکی دباؤ کے سامنے بے بس ہو جائے تو عوامی عدالت لگتی ہے. لوگ چوروں، ڈاکؤں تک کو مار دیتے ہیں
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
پرویز مشرف ایک نمایاں نام ہے مگر بے شمار لوگ یا موم بتی والے اتنے اہم نہیں دو تین درجن لوگ ہوتے ہیں
پرویز مشرف کو لانے والے وہی ہیں جو کبھی مزہبی بن جاتے ہیں تو کبھی لادین
یہ مذہبی تب بنتے ہیں جب ضیا کو لانا ہوتا ہے اور لادین تب بنتے ہیں جب بھٹو یا مشرف کو لانا ہو مگر اندر سے یہ نجانے کون ہیں ؟
امریکا میں پاکستانی سفیر لگ کر امریکا کی سفارت کاری پاکستان میں کرنے والا حسین حقانی نمایاں نام کیوں نہیں ہے. ویسے بھی پاکستان میں رائے عامہ کی پروا کون کرتا ہے. ہاں بھارت میں رائے عامہ کی پروا کرکے آزادی رائے کو کوڑے کے ڈبے میں پھینک کر اداکار کو معافی مانگنے پر مجبور کیا جاتا ہے
 

Shareef

Minister (2k+ posts)
ہر دفعہ جرم کوئی اور کرتا ہے ا ور سزا اسلام آباد راولپنڈی کے شہریوں کو دیتا ہے یہ مولانا. اس بآر جرم فرانس میں ہوا اور مارے گینے بیچارے غریب عوام . یہ کیسا اسلامی تعلیم ہے؟ اور مزید افسوس کی بات ہے کہ حکومت لوگوں کا راستہ بند کرنے کی سزا دینے کی بجانے اس کے ساتھ مذاکرات کر کے خود کو 'سرخ رو' کر دیتی ہے. کیا یہ ماڈرن 'ریاست مدینہ' کا میثاق ہے.​
 

aliahmad297622

Chief Minister (5k+ posts)
Very simple solution, get one big boat put all these people inside , give them map to france and inform france they coming, qisaa khatam