مذہبی جذبات مجروح ہونے کا مسئلہ۔ حل کیا۔۔؟

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
ہر دفعہ جرم کوئی اور کرتا ہے ا ور سزا اسلام آباد راولپنڈی کے شہریوں کو دیتا ہے یہ مولانا. اس بآر جرم فرانس میں ہوا اور مارے گینے بیچارے غریب عوام . یہ کیسا اسلامی تعلیم ہے؟ اور مزید افسوس کی بات ہے کہ حکومت لوگوں کا راستہ بند کرنے کی سزا دینے کی بجانے اس کے ساتھ مذاکرات کر کے خود کو 'سرخ رو' کر دیتی ہے. کیا یہ ماڈرن 'ریاست مدینہ' کا میثاق ہے.
جب کوی حکومت کمزور اور اس کی جڑیں عوم میں نہیں ہوتیں تو وہ ایسا ہی کرتی ہے کہ حدیث مبارکہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پکڑنے کی بجاے مزاکرات کرتی ہے
سنا ہے کہ راستے کو روکنا خلاف اسلام اور حدیث مبارکہ ہے کہ راستے کو اس کا حق دیا جاے
 
Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
لوگ شہریت حاصل کرنے کے لئے مال برداری کے کنٹینر اور پانی کی ٹنکیوں میں جان داؤ پر لگاتے ہیں

جب حکومت، انتظامیہ اور عدالت غیر ملکی دباؤ کے سامنے بے بس ہو جائے تو عوامی عدالت لگتی ہے. لوگ چوروں، ڈاکؤں تک کو مار دیتے ہیں
یہی لوگ افغانستان یا صومالیہ یا امیر عرب ملکوں کی نیشنیلٹی کیلئے جان کی بازی کیوں نہیں لگاتے؟؟
شہریت کی کوی اہمیت نہیں ہوتی اہمیت ان انسای اقدار کی ہے جن کی وجہ سے وہ قومیں ترقی یافتہ اور ہم جاہل ہیں
 
Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
اس جاھل مولوی نے ۔جسے مزھب اسلام کی اصل روح اور موجودہ دنیاوی حالات کے بارے میں بالکل سمجھ اور شعور نہیں ھے ۔۔۔نے پوری ملک اور قوم کو یرغمال بنا رکھا ہے۔۔۔۔۔۔۔
اگر مولوی جاہل ہے تو پڑھے لکھے لوگ اسے کیوں عاشق رسول کہتے ہیں اور اس کی ویڈیو کلپس شئیر کرتے ہیں، مثلا اوریا مقبول جان، کچھ جرنیل جنکی ویڈیو موجود ہے، پی ٹی آی کے اکثر ممبران
 
thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Hahaha…You must be joking?..Right?
You are calling their toxic leaks a breath of fresh air…. ?
Mujhay bhi ye sari post toxic lagi..bohat si bato Ka Jawab dia ja sakta ha..aur bohat se Jawab is gan.day road ke pass bhi hain..lekan is ka maqsad hi ga.nd phailana ha...Islam sab mazahib Ka ehtram karta ha.. specially Ahelay Kitab..kafro ke khudao ko bhi bura kehna is lia manah Kia gia ke kaheen kuffar tumahray sachay KHUDA swt ki toheen na karay.. Qadiyanio Ka wajood hi British rules mein aya.. pehlay Kahan they ye..??Islam ke baad koi Deen..Quran ke baad koi Aasmani Kitab.. Muhammad SAW ke baad koi Nabi Nahi Aya ga...that's all..
baqi mein Tu Khadam Rizvi jesay apni pain dey kh.asam jesay Molvio se sakht nafrat karta ho..in jesay tamam firqo ke Molvio ko Kisi weraan jazeeray mein.bina Kisi aurat ke ta ke in ki nasal na barh sakay..bejh dena chahay till death...
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
یہی لوگ افغانستان یا صومالیہ یا امیر عرب ملکوں کی نیشنیلٹی کیلئے جان کی بازی کیوں نہیں لگاتے؟؟
شہریت کی کوی اہمیت نہیں ہوتی اہمیت ان انسای اقدار کی ہے جن کی وجہ سے وہ قومیں ترقی یافتہ اور ہم جاہل ہیں
کیونکہ وہاں ایسے لوگوں کی ڈیمانڈ نہیں ہے. افغانستان اور صومالیہ تو نہیں لیکن جن کی ڈیمانڈ ہے وہ لوگ عرب ممالک جانے کے لئے ہر ممکن جتن کرتے ہیں
 
Qudsi

Minister (2k+ posts)
پاکستان میں آئینی طور پر احمدیوں کو غیر مسلم / کافر قرار دیا گیا ہے، انہیں نہ صرف کافر / غیر مسلم کہا جاتا ہے، بلکہ مختلف حلف ناموں، ووٹنگ فارمز، نادرا فارمز وغیرہ میں باقاعدہ طور پر اس بات پر مجبور کیا جاتا ہے کہ وہ بھی خود کو غیر مسلم اور کافر تسلیم کریں، کیا اس سے احمدیوں کے مذہبی جذبات مجروح نہیں
what is thread starter trying to say?
 
Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
Mujhay bhi ye sari post toxic lagi..bohat si bato Ka Jawab dia ja sakta ha..aur bohat se Jawab is gan.day road ke pass bhi hain..lekan is ka maqsad hi ga.nd phailana ha...Islam sab mazahib Ka ehtram karta ha.. specially Ahelay Kitab..kafro ke khudao ko bhi bura kehna is lia manah Kia gia ke kaheen kuffar tumahray sachay KHUDA swt ki toheen na karay.. Qadiyanio Ka wajood hi British rules mein aya.. pehlay Kahan they ye..??Islam ke baad koi Deen..Quran ke baad koi Aasmani Kitab.. Muhammad SAW ke baad koi Nabi Nahi Aya ga...that's all..
baqi mein Tu Khadam Rizvi jesay apni pain dey kh.asam jesay Molvio se sakht nafrat karta ho..in jesay tamam firqo ke Molvio ko Kisi weraan jazeeray mein.bina Kisi aurat ke ta ke in ki nasal na barh sakay..bejh dena chahay till death...
But why even bother to answer Assholes like him..and waste time. I have most of them on ignore list…. Khuss kam Forum pak…Ab is mien kia ?
 
Khair Andesh

Chief Minister (5k+ posts)
زبردستی کسی کو اپنے عقائد کے احترام پر مجبور نہیں کیا جاسکتا، اور نہ ہی زبردستی اپنے عقائد دوسروں پر تھوپے جاسکتے ہیں، اس لئے اس مسئلے کا بہتر حل یہ ہے کہ ہر فرد اپنے عقیدے اور اپنے جذبات کو صرف اپنی حد تک رکھے، کسی بھی فرد کو یہ حق نہیں کہ وہ دوسرے کو اپنے جذبات یا عقائد کے احترام پر مجبور کرے۔
مسلمان کفار کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے کے لئے اصرار نہیں کرتے(کم از کم میری نظر سے کوئی مسلمان یہ شکوہ کرتے نہیں گزرا کہ کفار نبی پر درور کیوں نہیں بھیجتے) ، لہذا آپ کا یہ کہنا کہ کسی کو احترام پر مجبور نہیں کیا جا سکتا ، بلکل لغو بات ہے
۔گالی دینا یا استہزا کرنے کا حق تو کسی عام بندے کے لئے بھی نہیں ہے، چہ جائیکہ کسی ایسی ہستی کے بارے میں توہین کی جائے جو اربوں لوگوں کے دلوں میں بستی ہو۔
پہلا سوال یہ ہے کہ مسلمانوں کے مذہب میں گائے کا گوشت حلال ہے اور مسلمان بے دریغ گائے کا گوشت کھاتے ہیں۔ مگر ہندو مذہب میں گائے کو ایک مقدس مقام حاصل ہے، وہ گائے کو اپنی ماتا کہتے ہیں۔۔ مسلمان ہندوؤں کے مذہبی جذبات کا احترام کرتے ہوئے گائے کا گوشت کھانا چھوڑ کیوں نہیں دیتے۔۔۔؟؟
مسلمان گائے کو ہندوئوں کو چڑانے کے لئے یا ان کے خدا کی توہین کرنے کے لئےذبح نہیں کرتے۔ ذبیحہ اس وقت سے رائج ہے جب ہندو نہیں تھے، اور آئندہ جب یہ نہیں ہوں گے، ذبیحہ تب بھی جاری رہے گا۔لہذا اس کا کوئی توہین آمیز پہلو نہیں۔جب کہ گالی دینا ، مذاق اڑانا ازل سے برا سمجھا جاتا ہے، اور قیامت تک برا رہے گا
قرآن مجید میں بے شمار بار یہودیوں اور عیسائیوں کو برا بھلا کہا گیا ہے، کیا اس سے یہودیوں اور عیسائیوں کے جذبات مجروح نہیں ہوتے؟ اگر یہودی اور عیسائی مطالبہ کریں کہ آپ ہمارے جذبات کے احترام میں قران سے وہ آیات تلف کردیں تو کیا آپ ان کا یہ مطالبہ تسلیم کرلیں گے۔۔؟؟
قرآن کے اسلوب میں استہزا نہیں، اور اگر کہیں سخت لہجہ ہے تو وہ بھی انہیں سمجھانے اور ان کی بھلائی کے لئے ہے تا کہ جہنم کی آگ سے بچ جائیں۔یہ ایسے ہی ہے جیسے استاد یا والدین اپنی اولاد کی بہتری کے لئے ڈانٹ ڈپٹ کرتے ہیں۔
یہودو نصاری کی کتابوں میں ایسی باتیں موجود ہیں، جو صریحا شرک ہیں، کیا کبھی مسلمانوں نے ان پر زور دیا کہ وہ اپنی کتابوں کو ہمارے لئے تبدیل کر دیں؟ لہذا آپ کی یہ بات بلکل بے بنیاد ہے۔
پاکستان میں آئینی طور پر احمدیوں کو غیر مسلم / کافر قرار دیا گیا ہے، انہیں نہ صرف کافر / غیر مسلم کہا جاتا ہے، بلکہ مختلف حلف ناموں، ووٹنگ فارمز، نادرا فارمز وغیرہ میں باقاعدہ طور پر اس بات پر مجبور کیا جاتا ہے کہ وہ بھی خود کو غیر مسلم اور کافر تسلیم کریں، کیا اس سے احمدیوں کے مذہبی جذبات مجروح نہیں ہوتے۔۔؟
یہ کاپی رائیٹ کا مسئلہ ہے، جسے دنیاوی قانون بھی تسلیم کرتا ہے۔اگر آپ کی کمپنی کا نام کوئی اور استعمال کرے، تو آپ یقینا اس کے خلاف رپورٹ درج کروئیں گے، قطع نظر اس کے کہ چور کے جذبات مجروح ہوں گے۔
اگر احمدیوں کو مجبور نہ کریں تو مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوتے ہیں۔ بیس کڑوڑ کے جذبات مجروح کرنا ذیادہ بہتر ہے یا چند لاکھ کے ؟
 
یورپین نسل پرستوں سے غیر یورپین باشندوں کا احترام زبردستی کروایا جاتا ہے. قوانین اور ان پر عملدرآمد نا ہو تو کیا ممکن ہے کے یورپین بس میں کھڑا ہو اور غیر یورپین نشت پر پر براجمان ہو
 
abdlsy

Prime Minister (20k+ posts)
Yae khadim hussain aik jahil moulvi budd zuban insaan fitnae baaz.

Rasoolullah kee gustaki purr france purr juloose orr apnae mulk kaa nukhsaan orr torephore kurta hae.

Laikin rasoolullah kee husseeen seerat nahi apnata iss leeae yae mushkil kaam hae orr deen kaa reputation khuraab.

As these jalee moulvi have darhi but are lazy people want easy life no school nothing lazy orr logoun mein fitna fasaad orr firqae bunatae hein apnae mufaad kae leeae

Kafir will not respect rasoolullah its been like that since 1400 yrs. baewakhoof apnae amaal orr meezaaj mein pehlae nurmi paedaa kurr. Itnae guzzae mein.

Labaik kae narae why, hum subh umati hein meezaaj mein yae orr jahil jobless lazy hudhuram budbudar protesters aik bhee bundaa rasoolullah kee seerat zero apnataa hae nahatae nahee safaee nisf imaan hae

Azan kae waqt bhee hurami khae rahaa thaa oh jee wahabioun dee azan sourre dee aulad. May allah guide him. Ameen. Baewakhoof jahil
 
Last edited:

bj_008

Politcal Worker (100+ posts)
جب بھی دنیا کے کسی کونے میں سرکارِ دو عالم کے خاکے بنانے یا قرآن جلانے کا واقعہ پیش آتا ہے تو دنیا بھر کے مسلمان اور خاص طور پر پاکستان کے مسلمان اس پر شدید ردعمل دیتے ہیں اور یہ مطالبہ شروع کردیتے ہیں کہ مسلمانوں کے عقائد اور مقدس شخصیات کا یونیورسلی احترام ہونا چاہئے، اپنی دلیل میں وزن پیدا کرنے کیلئے ساتھ یہ بھی کہتے ہیں کہ ہر مذہب کا احترام ہونا چاہئے، کسی کے مذہبی جذبات مجروح نہیں ہونے چائیں۔ اکثر مسلمان حضرات کہتے ہیں کہ ہم تو عیسیٰ اور موسیٰ کا بھی احترام کرتے ہیں تو پھر عیسائی اور یہودی ہمارے نبی کا احترام کیوں نہیں کرتے۔۔

یہ مسئلہ یورپ کے تاریک دور میں عیسائیت کے ساتھ بھی تھا، وہ بھی اپنے مذہب اور مذہبی شخصیات کے معاملے میں بے حد حساس تھے، بے شمار لوگوں کو بائبل یا عیسائیت کی توہین پر قتل کردیا گیا یا زندہ جلا دیا گیا۔ مذہب کی بنیاد پر کیتھولکس اور پروٹسٹنٹس کے درمیان طویل جنگیں لڑی گئی، لاکھوں لوگ مارے گئے۔۔ طویل عرصہ تک قتل و غارتگری اور ایک دوسرے کی سرپھٹول کرنے کے بعد رفتہ رفتہ انہیں یہ سمجھ آگئی کہ زبردستی کسی کو اپنے عقائد کے احترام پر مجبور نہیں کیا جاسکتا، اور نہ ہی زبردستی اپنے عقائد دوسروں پر تھوپے جاسکتے ہیں، اس لئے اس مسئلے کا بہتر حل یہ ہے کہ ہر فرد اپنے عقیدے اور اپنے جذبات کو صرف اپنی حد تک رکھے، کسی بھی فرد کو یہ حق نہیں کہ وہ دوسرے کو اپنے جذبات یا عقائد کے احترام پر مجبور کرے۔۔ یوں یہ سوچ بتدریج مغربی معاشروں میں ترویج پائی، ان کے معاشروں سے بدحالی اور خونریزی کا خاتمہ ہوا اور امن و آشتی اور ترقی کا دور شروع ہوا۔

آج دنیا بھر میں مسلمانوں کی اکثریت اسی مقام پر کھڑی ہے جہاں تین چار صدیاں قبل عیسائیت کھڑی تھی۔ مسلمانوں کو یہ سمجھ نہیں آرہی کہ زبردستی کسی سے اپنے عقائد کا احترام نہیں کروایا جاسکتا اور نہ ہی یہ ممکن ہے کہ سبھی ایک دوسرے کے جذبات "مجروح" کئے بغیر اپنے اپنے عقائد پر عمل پیرا رہ سکیں۔۔ کیونکہ بہت سے مذاہب کے عقائد آپس میں ہی ٹکراتےہیں۔۔ مثلاً میں ان مسلمانوں سے چند سوال پوچھنا چاہتا ہوں جو یہ کہتے ہیں کہ سبھی مذاہب کا احترام ہونا چاہئے اور کسی کو بھی کسی مذہب یا مذہبی شخصیت کی توہین نہیں کرنی چاہئے۔۔۔ میں توقع کرتا ہوں کہ مجھے لاجیکل جواب دینے کی کوشش کی جائے گی۔۔

پہلا سوال یہ ہے کہ مسلمانوں کے مذہب میں گائے کا گوشت حلال ہے اور مسلمان بے دریغ گائے کا گوشت کھاتے ہیں۔ مگر ہندو مذہب میں گائے کو ایک مقدس مقام حاصل ہے، وہ گائے کو اپنی ماتا کہتے ہیں۔۔ مسلمان ہندوؤں کے مذہبی جذبات کا احترام کرتے ہوئے گائے کا گوشت کھانا چھوڑ کیوں نہیں دیتے۔۔۔؟؟

مسلمان کہتے ہیں کہ ہم تو عیسیٰ اور موسیٰ کا بھی احترام کرتے ہیں، مگر وہ یہ بھول جاتے ہیں کہ عیسیٰ اور موسیٰ تو ان کے نزدیک سچے نبی ہیں، کیا وہ کسی ایسے نبی کا احترام کرتے ہیں جو ان کے نزدیک جھوٹا ہے؟ مثلاً کیا مسلمان اور خاص طور پر پاکستانی مسلمان احمدیوں کے نبی مرزا غلام احمد قادیانی کا احترام کرتے ہیں؟ اور کیا مرزا غلام احمد قادیانی کی توہین پر پاکستان میں کوئی قانون، کوئی سزا ہے؟

پاکستان میں آئینی طور پر احمدیوں کو غیر مسلم / کافر قرار دیا گیا ہے، انہیں نہ صرف کافر / غیر مسلم کہا جاتا ہے، بلکہ مختلف حلف ناموں، ووٹنگ فارمز، نادرا فارمز وغیرہ میں باقاعدہ طور پر اس بات پر مجبور کیا جاتا ہے کہ وہ بھی خود کو غیر مسلم اور کافر تسلیم کریں، کیا اس سے احمدیوں کے مذہبی جذبات مجروح نہیں ہوتے۔۔؟

قرآن مجید میں بے شمار بار یہودیوں اور عیسائیوں کو برا بھلا کہا گیا ہے، کیا اس سے یہودیوں اور عیسائیوں کے جذبات مجروح نہیں ہوتے؟ اگر یہودی اور عیسائی مطالبہ کریں کہ آپ ہمارے جذبات کے احترام میں قران سے وہ آیات تلف کردیں تو کیا آپ ان کا یہ مطالبہ تسلیم کرلیں گے۔۔؟؟

سوالات تو اور بھی بے شمار ہیں، مذہب سے نیچے مسلک کی سطح پر بھی عقائد کا ٹکراؤ موجود ہے، اہلِ تسنن اور اہلِ تشیع میں صحابہ کے معاملے پر ایک دوسرے کے ساتھ واضح تصادم ہے، ایک کے نزدیک کچھ صحابہ پر تبرا کرنا ثواب کا کام ہے اور دوسروں کے نزدیک تبرا کا شکار شخصیات مقدس ہیں۔۔

بات کرنے کا مقصد صرف اتنا ہے کہ مذہبی افراد کی عقائد مجروح ہونے کی دلیل نہایت بودی اور غیر منطقی ہے۔ اگر آپ اپنے جذبات کا بٹن کسی اور کے ہاتھ میں دے کر کہتے ہیں کہ وہ ذمے دار ہے آپ کے جذبات کو اوپر نیچے کرنے کا تو قصور آپ کا ہے، آپ اپنے جذبات کا بٹن اپنے پاس اور اپنی حدود میں رکھیں۔ دنیا میں کوئی اور کیا کرتا ہے یا آپ کے عقائد اور مذہب کے متعلق کیا کہتا ہے، اس سے آپ کو سروکار نہیں ہونا چاہئے۔۔ مذہبی سرپھٹول سے نجات کا واحد آزمودہ طریقہ یہی ہے۔۔ ہر فرد مذہب کو پرائیویٹ معاملہ سمجھے اور اسی لحاظ سے ٹریٹ کرے۔۔

سب سے پہلے بات کرتے ہیں۔ آپکی پوسٹ کے پہلے پیرا گراف کی۔

فرانس میں جو کارٹون چھاپے جا تے ہیں اور تواتر سے اس کام کو کیا جاتا ہے آپ نے کبھی یہ سوچا ہے کہ یہ کیا کیوں جاتا ہے؟ یہ فساد فی الارض کی شاہکارمثال ہے۔ میں نارڈک ریجن میں رہتا ہوں اور ہر نارڈک ملک میں (سوائے سویڈن) کے سرکاری سرپرستی میں قرآن جلایا جاتا ہے میں جس ملک میں رہتا ہوں وہاں اپنی گناہگار آنکھوں سے پولیس کی موجودگی میں قرآن کو جلاتے دیکھا ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخر آزادیِ اظہار کا سب سے مستند طریقہ آنحضرتﷺ کے کارٹون چھاپنا اور قرآن کو ہی کیوں جلانا ہے۔ اس کے جواب پہ آپ جناب نے غور کرنا ہے۔ کیا آزادیِ اظہار کے لئے کوئی اور طریقہ نہیں ہے۔

آپ فرماتے ہیں کے مذہب پرائیوٹ مسئلہ ہے اگر یہ واقعی درست مان لیا جائے تو قرآن جلانے والوں کو کیا حق ہے کہ وہ کسی کے پرائیوٹ مسئلے کو یوں پبلک میں لا کر پولیس کی سرپرستی اور کیمروں کی موجودگی میں یہ کام کریں۔ اور لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائیں۔

اب آتے ہیں زبردستی کسی کو اپنے عقائد کے احترام پہ مجبور کرنا۔ میں اس سوال کے جواب میں آپ سے یہ پوچھنے کی گستا خی کر سکتا ہوں کہ کیا جان بوجھ کے کسی کے عقائد کا مذاق اُ ڑانا ٹھیک ہے؟ میں اوپر بیان کئے گئے آزادیِ اظہار کو صرف اور صرف فتنہ سمھجتا ہوں۔ اور یہ جان بوجھ کے کیا جاتا ہے ۔ لیکن میں اس کے حل کے طور پہ کسی کو جان سے مار دینے کو ہرگز صحیح نہیں سمھجتا۔ساتھ یہ بھی بیان کر دوں کہ یہ میری ذاتی رائے ہے۔ میں کوئی عالم نہیں ہوں بس مذہب کو ایک طالبعلم کے طور پہ سمھجنے کی کوشش کرتا ہوں۔

اس لئے میرے خیال میں یہ سب جان بوجھ کے مسلمانوں کے جذبات کو ہوا دینے کے لئے کیا جاتا ہو اور اس کا بہترین حل فرانس کی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا تھا نا کہ کسی کو جان سے مارنا۔

اب آتے ہیں مرزا صاحب کی طرف۔ مرزا جی کا کیس خاص ہے وہ جسکو ہم انگریزی میں peculiar کہتے ہیں۔ مرزا صاحب نے ایک ہی سانس میں آنحصرت ﷺکے ظل اور بروز ہونے کا دعویٰ کیا اور ساتھ ہی آپؐ کی پہلی بعثت کے قائل لوگوں کو گالیاں دیں۔ کنجری عورتوں کی اولاد، ولد الحرام اس کی دومثالیں ہیں(مثالیں تو اور بھی بہت ہیں اگر دل ٹیکنیکل گالیاں سننے کو کرے تو بتائیے گا حوالے دے دوں گا)۔ میرے ناقص علم میں ایسا کوئی نبی نہیں آیا کہ دعویٰ ایک نبی کی اطاعت میں آنے کا ہو اور اسی نبی کے پیروکاروں کو گالیاں بھی دیتا ہو۔ اگر آپ کے علم میں کوئی ہے تو بتائیے گا۔ اب اگر ایک طرف آپ سار ے جہان کو گالیاں دیں اور لکھیں کہ جو “میری فتح کا قائل نہیں اسے ولد الحرام بننے کا شوق ہے” اور ساتھ ہی آپ کہیں کہ مجھے احترام کیوں نہیں دیتے تو بات کچھ بنتی نہیں ہے۔

اب آتے ہیں احمدیوں کو غیر مسلم قرار دینے کے مسئلہ پہ۔ مسلمانوں اور احمدیوں کے درمیان تقسیم کی بنیاد مرزا صاحب نے اپنی زندگی میں ہی رکھ دی تھی اور اپنے پیروکاروں کو حکم دیا تھا کہ جو مجھے نہیں مانتا کا فر ہے اور اسی طرح جو مجھے نہیں مانتا اس کے پیچھے نماز مت پڑو۔ اس تقسیم کو نئی جہتوں پہ مرزا صاحب کی دوسری بیوی نصرت جہاں سے بیٹا اور دوسرا خلیفہ لے کر گیا جس نے مسلمانوں کے جنازے پڑھنے پر پابندی لگائی اور کہا کہ مسلمانوں کی لڑکی لے کو لیکن ان کو اپنی لڑکی مت دو۔ تو جناب اس تقسیم پہ 1973 سے پہلے تو کسی قادیانی کو اعتراض نہیں تھا لیکن 1973 کے بعد یک دم سار ے قادیانیوں نے قلابازی کھائی اور اب مظلوم کارڈ چلانا شروع کر دیا ہے۔ کہ ہمیں تو مجبور کیا جاتا ہے اور ہمارے ساتھ ظلم ہوتا ہے۔ بقول شاعر​

خرد کا نام جنوں پڑ گیا جنوں کا خرد

جو چاہے آپ کا حسن کرشمہ ساز کرے​

پنجابی میں اس کے مثال استعمال ہوتی ہے۔ ساڈا کتا ، کتا تے تہاڈا کتا ٹومی۔

اب آتے ہیں قرآن مجید میں یہودیوں اور عیسائیوں کو برا بھلا کہنے پہ۔ کیا آپ مہربانی فرما کر ایسی آیات کے حوالے پیش کریں گے جن میں ان کو برا بھلا کہا گیا ہے۔ جہاں تک میں نے قرآن کا ترجمہ پڑھا ہےاور میرا ناقص علم ہے ۔ قرآن انتہائی شائستگی سے بیان کرتا ہے کہ یہ تمہارے دوست نہیں ہو سکتے اور ان پہ اعتبار مت کرو۔ اس سے زیادہ کیا کہا گیا ہے برائے مہربانی وہ آیت یا آیات پیش کریں تا کہ ان کو پرکھا جا سکے۔ اب میں آپ سے ایک سوال کرتا ہوں کہ کیا اس شائستگی کا جواب کارٹون بنانا اور قرآن کو جلانا ہے؟

ویسے جیسے آپ بغیر حوالہ جات مختلف دعویٰ جات پیش کرتے ہیں۔ اس سے مربیوں کے طریقہ کار کی بو آتی ہے۔

مسالک میرا موضوع نہیں ہیں اس لئے اس پہ کوئی رائے نہیں دوں گا۔

آپ کی پوسٹ میں کچھ چیزیں ابھی بھی جواب طلب ہیں وہ انشاء اللہ ااگلی دفعہ ایڈریس کرنے کی کوشش کروں گا۔​
 
Zinda_Rood

میں نے تو سمجھا تھا شاید آپ کوئی لاجیکل جواب دیں گے۔۔ پر شاید آپ لوگوں میں معاملات کو غیر جانبدارانہ پوزیشن سے دیکھنے کی صلاحیت ہی ںہیں ہے، آپ لوگ ہر معاملے کو اپنے مخصوص زاویہ نظر سے دیکھتے ہیں۔ ایک بار اپنے دلائل کو پھر پڑھیں کہ آپ نے لکھا کیا ہے۔۔۔
 
bj_008

Politcal Worker (100+ posts)
میں نے تو سمجھا تھا شاید آپ کوئی لاجیکل جواب دیں گے۔۔ پر شاید آپ لوگوں میں معاملات کو غیر جانبدارانہ پوزیشن سے دیکھنے کی صلاحیت ہی ںہیں ہے، آپ لوگ ہر معاملے کو اپنے مخصوص زاویہ نظر سے دیکھتے ہیں۔ ایک بار اپنے دلائل کو پھر پڑھیں کہ آپ نے لکھا کیا ہے۔۔۔
مٹی پاؤ جناب، میں آپ کو ایک لطیفہ سناتا ہوں، سنو تے اینجوائے کرو۔

ایک عالم کا شاگرد پہلی دفعہ منا ظرہ کرنے جا رہا ہوتا ہے، عالم کافی پریشان ہوتا ہے اور پریشانی اس کے چہرے سے عیاں ہوتی ہے، شاگرد بھی اس بات کو محسوس کر لیتا ہے۔ جب جانے کا وقت ہوتا ہے تو عالم اپنے شاگرد کو آخری بار تسلی تشفی دیتا اور گلے لگاتا ہے۔ اس وقت شاگرد ایک شاہکار فقرہ کہتا ہے۔ "استاد محترم ، آپ مناظرے کے بارے پریشان بالکل نہ ہوں، مناظرہ میں نہیں ہاروں گا، میں مننا ای نہیں تے منا ظرہ ہارن دا سوال ہی نہیں پیدا ہوندا۔"

لسی پیو تے زندگی نوں اینجوائے کرو۔​
 
Kamboz

Senator (1k+ posts)
In Pakistan, you can’t get away by apologizing. There is only one punishment in Pakistan which Pakistani chant on the roads of Pakistan. Very unfortunate.
One can get away with anything here, under guise of "Gustaakh Rasool". Case in point, the Bank manager killed by own guard. It also highlights the fact that discussing religion with a Jahil can land you in grave. People talk about changing the law, it is not about changing the existing law, it is about making sure that No innocent is accused and if so, then the accuser is punished harshly. Then people will think twice before accusing anyone of "Gustaakh Rasool" .
 
yaar 20

Senator (1k+ posts)
اگر مولوی جاہل ہے تو پڑھے لکھے لوگ اسے کیوں عاشق رسول کہتے ہیں اور اس کی ویڈیو کلپس شئیر کرتے ہیں، مثلا اوریا مقبول جان، کچھ جرنیل جنکی ویڈیو موجود ہے، پی ٹی آی کے اکثر ممبران
کچھ لوگ پڑھے لکھے جاھل ہوتے ہیں۔ یہ گیٹو گرے ?ان ہی میں سے ایک ھے ۔۔۔۔۔میرا اشارہ اوریا ۔قبول کی جانب ہے