مرضی کے نتائج نہ ملنے پرٹویٹر پول ڈیلیٹ کرنے والے احسن اقبال تنقید کی زدمیں

1ahsan%20iqba.jpg

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے سوشل میڈیا پر 2018 اور 2021 کے تقابلی جائزے کی غرض سے لگایا گیا پول وقت سے پہلے ہی ڈیلیٹ کر دیا کیونکہ اس کے نتائج ان کی مرضی سے خلاف آتے نظر آ رہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق احسن اقبال نے ایک پول لگایا جس میں سوال رکھا کہ کیا "آپ کیلئے اپنی آمدن میں گزارے کے لحاظ سے زندگی کس سال میں بہتر تھی؟" اس کے لئے دو آپشن رکھے گئے تھے پہلا 2018 اور دوسرا 2021۔

اس پر جواب دینے کیلئے صارفین کے پاس 24 گھنٹے تک کا وقت موجود تھا لیکن جب احسن اقبال نے آخری گھنٹوں میں دیکھا کے نتائج یکسر تبدیل ہو کر ان کی مرضی کے خلاف آ رہے ہیں تو انہوں نے پول ہی ڈیلیٹ کر دیا۔

اس پر ایک صارف نے سوال پوچھا کہ وہ حیران ہے کہ 2021 میں وہ کون سے لوگ ہیں جن کے ذرائع آمدن بہتر ہوئے ہیں تو جواب میں احسن اقبال نے کہا کہ وہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کے لوگ ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1464832126839365634
اس ٹوئٹ میں عاطف ضیا نے کہا کہ احسن اقبال نے ایک پول کروایا جس میں انھیں عوام کا آزادی رائے پسند نہیں آیا اور موصوف نے RTS بند کر کے مقررہ وقت سے پہلے ہی جیو سے ن لیگ کی کامیابی کا اعلان کروا دیا۔

https://twitter.com/x/status/1464706658836361218
عمر انعام نے کہا کہ پروفیسر احسن اقبال صاحب نے اس رائے شماری والی ٹویٹ کو وقت ختم ہونے سے 2 گھنٹے پہلے ڈیلیٹ کیوں کر دیا؟

https://twitter.com/x/status/1464826663397728263
احمد ندیم نے کہا کہ گزشتہ رات جب احسن اقبال کے پول میں پانچ گھنٹے سے زیادہ وقت رہتا تھا، تب پاکستان میں رات کے بارہ بج چکے تھے- تب 56/44 کے تناسب سے ن لیگی جیت رہے تھے۔ مگر ہمیں پتہ تھا کہ ابھی بڑا وقت ہے، ابھی یورپ والے ایکٹو ہو جائیں گے، پھر امریکہ کینیڈا والے شامل ہو جائیں گے۔ پھر ڈیلیٹ ہوگئی۔

https://twitter.com/x/status/1464705691726360591
احسن اقبال صاحب یہ کیا ہوا، ٹویٹ کیوں نہیں دکھ رہی مجھے۔ ابھی تو مقابلہ شروع ہوا تھا، اور آپ دم دبا کے بھاگ گئے۔ جب پول لگایا تھا تو تھوڑی سی ہمت اور حوصلہ بھی رکھتے۔ ہار کے ڈر سے ڈیلیٹ ہی کردی۔

https://twitter.com/x/status/1464706169558081540
قیس عباسی نےکہا کہ جیسے یہاں پول ڈیلیٹ کر دیا ۔۔ ویسا ہی آپشن #EVM میں دے دیا جائے تو مشین قبول ہے۔

https://twitter.com/x/status/1464705523811438594
سرفراز ریاض بھٹہ نے کہا کہ احسن اقبال نے 4 گھنٹے بعد پول پر ممکنہ شکست سے بچنے پوسٹ ہی ڈیلیٹ کردی۔
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
2 number league umpires ko sath milanay ki bharpoor koshish karti hai warna toh unkay baghair kisi bhi fair game main hamesha haar jati hai.
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
جب تک نونی نہیں جیتے اسوقت تک ہر قسم کا الیکشن جعلی ہے