مرنے سے قبل ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا آخری پیغام، صارفین افسردہ

aamirlia11.jpg

معروف اینکر و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے جن کے مرنے کے بعد ان کا آخری پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے شاعرانہ تبصرہ کیا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر جاری کردہ آخری پیغام میں عامر لیاقت نے لکھا کہ
؎ وہ چل بسے وہ اچھے تھے
میں بھی گزر جاؤں گا سچا تھا
245b2976-e65f-4827-bf36-faf0b6f4ccd8.jpg


اس پیغام پر سوشل میڈیا صارفین ردعمل میں کہہ رہے ہیں کہ وہ ہمیشہ لوگوں کو حیران کرتے رہے ہیں اور آج بھی اچانک حیران کرتے ہوئے دنیا سے انتقال کر گئے۔ جبکہ دیگر صارفین بھی ان کی مغفرت کی دعائیں کر رہے ہیں۔
33e2f959-4a44-4a11-b218-c3f11cf2968d.jpg


واضح رہے کہ عامر لیاقت کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کر گئے ہیں جنہیں طبیعت بگڑنے پر تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

عامر لیاقت حسین کے کمرے کا دروازہ بند تھا جسے گھر کے ملازمین کافی دیر سے کھٹکھٹا رہے تھے۔ ملازم نے بتایا کہ عامر لیاقت کی گزشتہ رات طبیعت خراب ہوئی تھی، ان کےدل میں تکلیف ہورہی تھی، انہیں اسپتال جانے کا کہا گیا لیکن انہوں نے انکار کردیا۔
 

alisajid

Senator (1k+ posts)
correct me if i am wrong

but the heading of this article is wring. "sarifeen" means "consumers" means jo sarf karain ...... The correct word should be either "samaeen" for those who listen or "Nazireen", for thise who sue to watch.....

Sarifeen is a word used for commercial activity usually users or consumers of a certain commodity
 

QaiserMirza

Chief Minister (5k+ posts)

شریعت نے مسلمان بھائی کے اس دنیا سے چلے جانے پر اس کو برا بھلا کہنے سے روکا ہے یہ اسلام کا حسن بھی ہے اور شریعت کی طرف سے اعتدال کی تعلیم بھی کہ مسلمان کے اس دنیا سے جانے پر سوائے اچھائی کے کوئی لفظ منہ سے نہ نکلے

خوش نصیب ہے وہ مسلمان جس کو اس کی تربیت مل جاۓ