مریم،شہباز اور ن لیگ کی قیادت کےدرمیان اختلافات :عبدالغفور حیدری کا انکشاف

fg.jpg


عبدالغفور حیدری کا لیگی قیادت میں اختلافات کا انکشاف

مسلم لیگ ن کی قیادت کے درمیان اختلافات کی خبریں تو زیر گردش ہیں ہیں، اور اب جمعیت علما اسلام کے جنرل سیکریٹری اور پی ڈی ایم کے رہنما عبدالغفور حیدری نے بھی مسلم لیگ ن کی قیادت کے درمیان اختلافات کا انکشاف کردیا،چینوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں رہنما عبد الغفور حیدری نے کہا کہ مریم نواز اورشہبازشریف سمیت ن لیگ کی قیادت کے درمیان اختلافات جنم لے چکے ہیں، سیاسی جماعتوں میں اختلافات ہونا کوئی نئی بات نہیں،مسلم لیگ ن کے تمام فیصلے نوازشریف ہی کرتے ہیں اور ان کی رضامندی کے بعد ہی پارٹی حکمت عملی تیار کرتی ہے۔

عبدالغفور حیدری نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی اور ہمار ایجنڈا الگ الگ ہے، پیپپلز پارٹی نے حکومت کا ساتھ دینے کی ٹھان رکھی ہے جبکہ پی ڈی ایم عوام کو اس حکومت ست نجات دلانا چاہتی ہے، انہوں نے ساتھ ہی وزیرداخلہ شیخ رشید پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خانہ بدوش ہیں اس حکومت کے بعد اُن کا پڑاؤ کہاں ہوگا،

اس کا علم نہیں،جے یو آئی کے رہنما عبدالغفور حیدری نے عوام سے اپیل کی کہ وہ مولانا فضل الرحمان کا ساتھ دیں کیونکہ وہ ملک کی خاطرباہر نکلے ہیں،پی ڈی ایم مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج شروع کررہی ہے،عوام سے اپیل کی کہ وہ حکومت سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے متحد ہوں اور آواز بلند کریں۔

مہنگائی کے خلاف پی ڈی ایم کا احتجاج کا پہلا مظاہرہ آج راولپنڈی میں ہوگا، احتجاجی مظاہرے کی صورت میں تحریک کا آغاز ہوگا، شہریوں نے مہنگائی کیخلاف احتجاج لالی پوپ قرار دے دیا،گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی کا اجلاس ہوا،جس میں ملک گیر احتجاج اور ریلیوں کو حتمی شکل دی گئی،

آزاد کشمیر کے شہری مہنگائی کیخلاف سڑکوں پر آگئے ہیں، شہریوں نے نکیال کی مرکزی شاہراہ کو احتجاجاً بند کر دیا،مظاہرین کا کہنا تھا کہ اشیا خورونوش کی بڑھتی قیمتوں کے باعث گھر کا نظام چلانا مشکل ہوگیا۔ مہنگائی نے غریب کو مرنے پر مجبور کردیا ہے۔

ن لیگی قیادت میں اختلافات کی خبریں اکثر سامنے آتی رہتی ہیں۔

 
Last edited by a moderator: