مریم اورنگزیب نے سگریٹ انڈسٹری کو فائدہ پہنچایا،فواد چودھری

18fawamaryamaurangzebciggrt.jpg

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سگریٹ انڈسٹری کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچانے کا الزام وفاقی وزیر اطلاعات و ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب پر لگا دیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر و پی ٹی آئی رہنما نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر دوسرے دن ایک نیا سکینڈل سامنے آ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم اورنگزیب کے شوہر سگریٹ انڈسٹری کے نمائندے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات کے کہنے پر ہی سگریٹ انڈسٹری کو اربوں روپے کا ٹیکس ریلیف دیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خاتمے کیلئے ہمارے دور میں بے انتہا کوششیں کی گئی تھیں، ہمارے کسی وزیر پر کرپشن کا کیس نہیں جبکہ موجودہ حکومت مسلسل ایسی حرکتیں کر رہی ہے کہ جمہوریت ہی ناکام ہو جائے۔ سولر سکینڈل کیس کے حوالے سے بھی شریف خاندان کے خلاف تحقیقات ہونی چاہئیں۔ ہمارے دور میں کیپٹن (ر) صفدر سے جو ہوا وہ ہم نے نہیں سندھ حکومت نے کیا تھا۔


ان کا کہنا تھا کہ ہم موجودہ حکومت سے گرینڈ ڈائیلاگ کرنے کے لیے تیار ہیں، پہلے الیکشن کی تاریخ دی جائے جبکہ پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ گرینڈ ڈائیلاگ کرنے کا حق انہیں ہے جو عوام کا مینڈٹ لے کر آئیں، سازش سے حکومت میں آنے والے گرینڈ ڈائیلاگ کیسے کر سکتے ہیں۔ فواد چوہدری کے الزام پر اب تک مریم اورنگزیب کا مؤقف سامنے نہیں آ سکا۔

یاد رہے کہ موجودہ حکومت نے تنخواہ دار آئی ایم ایف شرائط کے تحت تنخواہ دار طبقے کو مستثنیٰ رکھا لیکن قیمتی سگریٹ برانڈز کی قابل ٹیکس قیمت کی سطح بڑھا کر اس سیکٹر کو اربوں روپے کا ٹیکس ریلیف دیا تھا جبکہ یہ تبدیلی بجٹ کی منظوری کے موقع پر قومی اسمبلی میں کی گئی تھی۔
 

karachiwala

Prime Minister (20k+ posts)
ملک کا کیا ہے جائے بھاڑ میں ہماری جائدادیں تو لندن میں ہیں۔ باقی ہر ایرے غیرے نتھو خیرے کیلیئے ترمیم کی جائے گی چاہے ملک برباد ہو
 

Sarkash

Minister (2k+ posts)
پوڑی فروش وزیر داخلہ کے کاروبار کی آسانی کے لیئے گنجگانڈوؤں کی عید ہو گئی۔
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)

شاعر نے آپکے کمینٹس پڑھکر ایمرجینسی میں فون کر کے اینڈز چینج کرنے کی اجازت مانگی ہے؟؟
? کیا بولوں اسے؟؟؟
رنگ پسٹن بھی بیٹھ گئے ہیں اینڈ ز تو کثرت استعمال سے لوز ہوچکے
Corrective surgery
کی ضرورت پڑے گی اس گٹھی بونی ڈڈو چارجر کی