گوجرانوالہ جلسے ميں سيکيورٹی اور ايس او پيز کی خلاف ورزی پر مريم نواز اور کيپٹن صفدر سميت 2ہزار ليگی کارکنوں پر لاہور ميں مقدمہ درج کرليا گيا۔
مقدمہ لاہور کے تھانہ شاہدرہ ميں درج کیا گیا۔
ایف آئی آر متن کے مطابق شاہدرہ چوک کو کنٹينر لگا کر ٹریفک بلاک کی گئی جبکہ حکومت اور ریاستی اداروں کےخلاف اشتعال انگیز تقاریر بھی کی گئیں۔
اس سے قبل گوجرانوالہ ميں پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ (پی ڈی ایم) کا جلسہ کرانے والی انتظاميہ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمے میں کرونا وائرس سے متعلق نافذ ایس او پیز کی خلاف ورزی اور سڑکیں بلاک کرنے کی دفعات شامل کی گئیں۔
مقدمہ گوجرانوالہ کے تھانہ سول لائنز میں سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ فی الحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی
Source