مریم نواز سے متعلق پرویز الہٰی کے بیان کو ن لیگ نے مسترد کر دیا

2marryamnawazpervaizelahiauranzeb.jpg

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ق لیگ کے رہنما اور نامزد وزیراعلٰی چوہدری پرویز الہٰی کے بیان کی تردید کردی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پرویز الہٰی نے انٹرویو کے دوران ن لیگی نائب صدر مریم نواز کی گفتگو کا حوالہ درست نہیں دیا۔ مریم نواز سے منسوب"10 بندے والی پارٹی" کی بات بے بنیاد ہے، اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

لیگی ترجمان نے مزید کہا کہ مشترکہ اپوزیشن کا فیصلہ تھا کہ چوہدری پرویز الہٰی کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ کی پیشکش کی جائے۔ جب کہ اپوزیشن کی پیشکش کے برعکس کیا گیا یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے۔

https://twitter.com/x/status/1508853854963740673
یاد رہے کہ چوہدری پرویز الٰہی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ق لیگ کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینا مریم نواز کو پسند نہیں تھا، نواز شریف نے بھی اسے ویٹو کردیا تھا۔

پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ شہباز شریف کی اہمیت اپنی جگہ پر مگر وہ بھی نواز شریف کا ویٹو نہیں بدل سکے، یہی وجہ ہے کہ ہم عمران خان سے جا ملے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف 35 سال بعد ہمارے گھر تشریف لائے تھے، انہوں نے ہمیں کھانے پر بلایا تھا مگر ہم کیوں نہیں گئے؟ اس لیے کہ جن کے ساتھ اپوزیشن لیڈر کو آن بورڈ ہونا تھا وہ آن بورڈ نہیں تھے۔

چوہدری پرویز الہٰی نے یہ بھی کہا کہ اب ن لیگ میں وہ لوگ میٹر کرتے ہیں، مثال کے طور پر مریم بی بی کو پسند نہیں تھا، اُن کا گروپ محسوس کرتا ہے کہ ہم 10 سیٹوں کو کیوں سارا کچھ ہی دے دیں۔

انہوں نے کہا کہ شریف فیملی کے اس گروپ کو براہ راست میاں صاحب کی آواز کہتے ہیں، اسحاق ڈار سے شکریہ کے بعد ہی ہمیں اطلاع ملی کہ بات ابھی کلیئر نہیں اس لیے سواری سامان کی حفاظت خود کرے۔

تاہم مریم اورنگزیب نے چوہدری پرویز الٰہی کے بیان کو رد کر دیا ہےانہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اپوزیشن کا فیصلہ تھا کہ چوہدری پرویز الہٰی کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ کی پیشکش کی جائے۔ جب کہ اپوزیشن کی پیشکش کے برعکس کیا گیا یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے۔